ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے، عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، ثمرات سب تک پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں۔

پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، 185 پولنگ سٹیشنز پر مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو 38382ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی کس خوبی کو بیان کیا ہے

?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا

ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی

سیدی ٹمن جیل کی خوفناک کہانیاں

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد ایک

یمن کے خلاف ممنوعہ امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کا استعمال

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بموں

عالمی میڈیا اور یوم القدس

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایران کے دار الحکومت تہران اور دیگر شہروں میں عالمی یوم

تیونس اور مراکش سے آسٹریلیا تک صہیونی مجرموں کے خلاف عالمی بیزاری کی لہر

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بے دفاع عوام کے خلاف صیہونی

روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت خاص ہیں: قطر

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:   ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور اس کے اتحادی

شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے