?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 21 اپریل کو ہونے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں امیدوار اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے ضمنی الیکشن میں ووٹرز اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کی پرویزالہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخوست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پرویز الہی پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں، پولیس درخواست گزار کے حامیوں اور خاندان کے افراد کو ہراساں کررہی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پرویزالہی کے حامیوں کوہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات میں پرویزالہیٰ کے حامیوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے گجرات پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے، قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جب کہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
درخوست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پرویز الہی پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں، پولیس درخواست گزار کے حامیوں اور خاندان کے افراد کو ہراساں کررہی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی گزشتہ کئی ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، 4 اپریل کو انہیں صحت کی خرابی کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر
پاک۔افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد
?️ 22 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک ۔ افغان سرحد پربڑی کارروائی
جنوری
سری لنکا میں نہ رکنے والا سیاسی بحران
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں جاری سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا
جولائی
حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ٹرمپ: ہم ڈیموکریٹس کی بلیک میلنگ میں کبھی نہیں جھکیں گے
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: وفاقی حکومت کی فنڈنگ میں 30 جنوری تک توسیع کے
نومبر
’اسکائپ‘ ہمیشہ کے لیے بند
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ
مئی
شام میں امریکی قابضین کی داعشی دہشتگردوں کو فوجی تربیت
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجی شام میں
اپریل
اسرائیل کو نسل پرست حکومت قرار دیا جانا چاہیے:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے
جولائی
امریکہ کو محمکہ ریلوے میں ہڑتال کے خوفناک معاشی اثرات کا خدشہ
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ
دسمبر