?️
پاراچنار: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے جب کہ شہریوں کی جانب سے شدید سرد موسم میں بھی 5 روز سے دھرنا جاری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ضلع کرم میں لوئر کرم میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے سڑکیں اور ٹرانسپورٹ بند ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے علاقے میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت برقرار ہے۔
ضلع میں ابتر صورتحال کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید سرد موسم میں پاراچنار میں پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے کشیدگی پر فوری قابو پانے اور حالات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب، دوسری جانب، کرم میں 77ویں کشیدگی برقرار ہے اور صورتحال معمول نہ آسکی، کرم میں مسلح افراد نے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد ان کے اعضا کاٹ دیے۔
دو روز قتل ہونے والے دونوں افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں اہل علاقہ سمیت قبائلی عمائدین نےبھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کا کہنا تھا کہ مسافر گاڑیوں پر فائرنگ اور جھڑپوں کے بعد سیکورٹی خدشات پر راستے بند کیے گئے ہیں۔
صدر ٹریڈ یونین پاراچنار حاجی امداد کے مطابق مین شاہراہ اور افغان سرحد سمیت تمام راستے بند ہیں جب کہ خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیا ختم ہونے کے باعث بازار بند ہیں، ریسٹورنٹ، تندور سمیت دیگر دکانوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت نے کُرم کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ریلیف ایمرجنسی کی منظوری دی تھی اور زمینی راستے کی بحالی کیلئے اسپیشل پولیس فورس بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا۔
کابینہ نے واضح کیا کہ کُرم میں صورتحال معمول پر آنے تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گی اور کشیدگی کے باعث متاثرہ افراد سے مالی تعاون جاری رکھا جائے گا جب کہ فریقین کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد سڑک کھولی جائے گی۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران منافرات پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ایف آئی اے کے ذریعے نشاندہی کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں امریکی جنگجو کون ہیں؟:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
اپریل
نیو یارک پولیس کا 9 سالہ بچی کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے شہر نیویارک کے روچسٹر علاقہ کی پولیس نے ایک
فروری
غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے
اکتوبر
قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور 6 بلوں پر قائم مقام صدر نے دستخط کردیے
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے والے
نومبر
کیا اسرائیل میں ایران جیسے بڑے ملک پر وسیع حملہ کرنے کی طاقت ہے؟روسی تجزیہ کاروں کی رائے
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:روسی تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ صہیونی حکومت کے
اکتوبر
صہیونی فوج کی گھات میں حزب اللہ کی جنگ کا برقرار ڈھانچہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان کے دوران غزہ کی پٹی کی حمایت کے میدان
اکتوبر
پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے:منیر اکرم
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب
اکتوبر
یمنی خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا
مارچ