?️
ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کے دوران ایک اہم دہشتگرد کمانڈر ہلاک جب کہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے حملے کا جواب دیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک اہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کے بارے میں مشہور کیا گیا تھا کہ وہ ’مسنگ پرسن‘ میں شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، وہ بھتہ خوری میں بھی سرگرم رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران صوابی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی سلیم خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ’علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے‘۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایک کارروائی میں 2 مبینہ خود کش بمباروں کو مارا گیا تھا۔
پولیس عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مبینہ خود کش بمبار امن کمیٹی کے سربراہ پر حملے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور خود کش جیکٹ پہنے موٹرسائیکل-رکشا پر سوار تھے اور ڈیرہ اسمٰعیل خان-بنوں روڈ پر عرفان کالونی میں واقع نور عالم محسود کے دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کولاچی میں گارا گلدار گاؤں میں 24 اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران مطلوب ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔
اسی طرح 23 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں پاک فوج کے ذیلی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ہی 23 اکتوبر کو افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں حسن خیل چوکی پر تعینات پاکستانی فوج پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی وقار علی شہید ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک 2 زخمی
?️ 9 جولائی 2025لکی مروت: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ لکی مروت میں سکیورٹی
جولائی
حزب اللہ کی آگ میں جھلستا تل ابیب ؛ کیا صیہونی آبادکار اپنے گھروں کو واپس آسکیں گے؟ عطوان
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: معروف فلسطینی تجزیہ کار اور رأی الیوم اخبار کے چیف
ستمبر
اسرائیل کی معیشت کو ایک اور دھچکا: عبرانی میڈیا
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کے روز اپنے انفارمیشن بیس میں
ستمبر
نامعلوم ڈرون مقبوضہ علاقوں کے شمال میں پرواز کرتے ہوئے
?️ 22 جون 2022المنار کے ایک نامہ نگار نے آج بدھ کوصبح اطلاع دی ہے
جون
پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے کے نکتے پرتیاری کا حکم
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے
جولائی
بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ
اپریل
کروڑوں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنیکا معاملہ، حکام سے 15 دن میں جواب طلب
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس
اکتوبر
بھارت نے ہندوتوا سوچ کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کی۔ حنا ربانی کھر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر
مئی