?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلی نے خود گاڑی ڈرائیو کی، انہوں نے صفائی آپریشن کو مزید تیز اور موثر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ، کوپر روڈ، منٹگمری روڈ، میکلوڈ روڈ اور لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میوہسپتال روڈ، مال روڈ، ملتان روڈ، لٹن روڈ، فیروز پورروڈ، شاہ جمال، شادمان اور دیگر علاقوں میں صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر کا تقریباً دو گھنٹے دورہ کیا، اس دوران کسی مقام پر ٹریفک نہیں روکی گئی۔
انہوں نے گاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے گفتگو کی، انہوں نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے اپنے فرائض ادا کرنے والے ورکرز کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی آپریشن کو مزید تیز اور موثر بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ز یرو ویسٹ آپریشن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے۔ شہر کی صفائی کے لئے دن رات ایک کیا جائے-


مشہور خبریں۔
یوکرین پر ٹرمپ کا 28 نکاتی منصوبہ
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 نومبر 2025 کو کیف کو
نومبر
برطانوی وزیراعظم نے اپنی چھٹیوں کا شیڈول منسوخ کیا ؛ وجہ؟
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف انتہائی دائیں بازو کے
اگست
سعودی عرب میں صیہونی وزیر کی پہلی پیشی
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
نور الحق قادری سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے سانحہ یتیم
اپریل
اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ،3دہشتگرد گرفتار
?️ 7 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل میں
مارچ
صیہونی مخالف عظیم انتفاضہ کے لیے گروہوں کی اپیل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قابضین کی مسلسل وحشیانہ جارحیت اور رفح
مئی
خلائی ایٹمی بجلی گھرتیار کرنے میں چین کی اہم کامیابی
?️ 28 نومبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے خلا میں استعمال کےلیے ایسے ایٹمی بجلی گھر
نومبر
زیاد النخالہ مزید 4 سال کے لیے فلسطینی اسلامی جہاد کے قائد
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:بعض فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد
فروری