?️
لاہور: (سچ خبریں) صوبائی حکومت نے غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معیاری کام نہ کرنے والے ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر معیاری کارکردگی یا کوتاہی کے مرتکب افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کے لیے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کی جانچ پڑتال کی گئی، مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی مکمل نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ستھرا پنجاب کے غیر معیاری کام پر نجی ٹھیکیداروں کو سخت کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی، کنٹریکٹس کی ازسرِنو تنظیمِ نو پر غور کیا جا رہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات، مین ہول میں گر کر ہلاکتوں اور ہسپتالوں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو وزیراعلیٰ کی جانب سے سخت سرزنش کی گئی، انہوں نے تمام شہروں میں کوڑے دان روزانہ دھونے، ویسٹ انکلوژرز بنانے، پبلک مقامات، بس سٹینڈز اور پارکنگ ایریاز کی مثالی صفائی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا اور غیرقانونی قبضے اور تعمیرات کو فوری طور پر ڈیجیٹل ریکارڈ میں لانے کی ہدایت کی، ریڑھیاں ہٹا کر آمدورفت بحال کرنے، مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری یقین دہانیاں لینے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری گرفتاریوں کا حکم بھی دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مریم نواز نے شہروں کو صاف اور خوشگوار بنانے کے لیے گرین بیلٹس کی مرمت، شجرکاری، سٹریٹ لائٹس، مین ہول ڈھکن، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور پبلک ٹوائلٹس کی مستقل صفائی کے احکامات دیئے۔ انہوں نے ہر شہر میں روڈز پر لین مارکنگ لازمی قرار دی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو موقع پر موجود رہ کر صفائی اور نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلسل ناقص کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو تبدیل کر دیا جائے گا، دو وارننگز کے بعد تیسری وارننگ پر ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، بھاری فنڈز، 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری اور ڈیڑھ لاکھ عملے کے باوجود کوڑے کے ڈھیر نظر آنا ناقابلِ قبول ہے، پنجاب میں نیکسٹ لیول گورننس لائی جائے گی، عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام شہروں کے فیڈ بیک پر نظر ہے اور ہر انتظامی اقدام عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی عراق سے انخلا کرکے عین الاسد کو اردن اور الحریر کو کویت منتقل کرنے کی خواہش
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ
اگست
یورپی یونین کا قانونی شعبہ IRGC کو دہشت گرد قرار دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:فنانشل ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین کا
جنوری
Your Instant Pot Will Come in Handy For All These Healthy Recipes
?️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
مداحوں نے پریانکا چوپڑا اور اداکارہ ژالے سرحدی کو ایک دوسرے کے مشابہہ قرار دیا
?️ 25 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) مداحوں نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی اور
ستمبر
امریکہ نے صیہونی آئرن ڈوم کیوں نہیں خریدا؟
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے ایک مضمون شائع
اگست
سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
?️ 12 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ہاؤس
مارچ
افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا ناقابل برداشت قرار
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے افواج پاکستان کے خلاف زہریلا
ستمبر
فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
?️ 30 اپریل 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی صدر محمود
اپریل