🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائی سکاڈا اور مائی پرو صنعتی کنٹرول سسٹم میں 2 سنگین خامیاں موجود ہیں، دونوں خامیاں صنعتی کنٹرول سسٹم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی پر کابینہ ڈویژن کے ماتحت نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مائی سکاڈا اور مائی پرو صنعتی کنٹرول سسٹم میں 2 سنگین خامیاں موجود ہیں، دونوں خامیاں صنعتی کنٹرول سسٹم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، خامیاں سی وی ایس ایس اسکیل پر 9.3 کی درجہ بندی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہیں، ان خامیوں سے غیر مجاز افراد کو انتظامی رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صنعتی عمل میں شدید رکاوٹ، حساس ڈیٹا چوری اور ممکنہ حفاظتی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں، پرانے اور غیر پیچ شدہ سسٹمز خاص طور پر خامیوں کی زد میں آسکتے ہیں، صنعتی ماحول میں بغیر سیگمنٹیشن کے چلنے والے سسٹم سائبر حملوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری میں صنعتی کنٹرول سسٹمز کو عوامی نیٹ ورکس سے الگ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیٹ ورک ایکسپوژر محدود کرنے، ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن یقینی بنانے کی سفارش کی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایسے صنعتی سسٹمز کو لاگو کیا جائے، جو نیٹ ورک کی سخت نگرانی کریں، صنعتی سسٹمز میں غیر مجاز رسائی روکنے کے لیے ایپلی کیشن وائٹ لسٹنگ کو اپنایا جائے، اداروں کو ریگولر بیک اپ اور خطرات کی جانچ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
بیجنگ کے ساتھ اظہار یکجہتی، قرضے کی وصولی، عمران خان کے دورہ چین کا ایجنڈا
🗓️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت
جنوری
شہید خدائی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: سردار سلامی
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں: آج منگل کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف
مئی
جنوبی عراق میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں
اگست
افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر کا طالبان کے سلسلہ میں بیان
🗓️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر نے افغانستان کو غیر
جولائی
شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
🗓️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے
جون
صہیونی فوج میں نئی بغاوت کی پہلی نشانیاں
🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک
مارچ
مایا علی پر فدا ہوں، یہ بات ان کو بھی پتا ہوگی، اسامہ خان
🗓️ 29 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار اسامہ خان نے کہا ہے کہ وہ
جنوری
سوڈان میں 100 قیدیوں کی بھوک ہڑتال
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:سوڈانی ٹریڈ یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس
فروری