صنعتیں سستی توانائی پر منتقل ہونا شروع، آرٹسٹک ڈینم ملز کا سولر پاور پلانٹ فعال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑے پیمانے کی صنعتوں کو سستی توانائی کے متبادل تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرٹسٹک ڈینم ملز (اے ڈی ایم) لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ کمپنی نے 2.32 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ فعال کر دیا ہے اور مزید 2.57 میگاواٹ کی گنجائش پر کام جاری ہے، جس سے کل شمسی توانائی کی استعداد 4.89 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

پاکستان میں توانائی کی قیمتیں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، جس کے باعث متعدد کمپنیاں قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع اپنانے یا پیداوار میں کمی کرنے پر مجبور ہیں، کچھ چھوٹی گھریلو کمپنیاں تو غیر معمولی مہنگائی کے باعث اپنے آپریشن بند کر چکی ہیں یا دبئی، ویتنام اور ملائیشیا جیسے ممالک منتقل ہو گئی ہیں۔

پاکستان میں شمسی توانائی تیزی سے فروغ پا رہی ہے، 2024 میں یہ ملک کی کل بجلی کی پیداوار کا تقریباً 14 فیصد تھی، جب کہ 2025 میں یہ شرح ماہانہ یوٹیلیٹی بجلی میں تقریباً 25 فیصد تک پہنچ گئی۔

اس تیزی کی بڑی وجہ سستی چینی سولر ٹیکنالوجی اور وافر دھوپ ہے، ابتدا میں شمسی توانائی گھروں اور کسانوں میں مقبول ہوئی، لیکن اب صنعتیں بھی مہنگی گرڈ بجلی کے متبادل کے طور پر اسے اپنا رہی ہیں۔

پہلے کے اعلانات کے مطابق انٹرنیشنل اسٹیل 6.4 میگاواٹ کا سولر پروجیکٹ لگا رہا ہے، دیوان سیمنٹ 6 میگاواٹ، اور کوہِ نور ملز 7.2 میگاواٹ کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔

ایک صنعت کار نے کہا کہ شمسی توانائی کی طرف رجحان صرف مہنگی بجلی کی وجہ سے نہیں بلکہ بھاری ٹیکسوں، متعدد لیویز، سپر ٹیکس اور بدعنوانی کی بھرمار کے باعث بھی ہے، جنہوں نے کاروبار کے لیے حالات انتہائی مشکل بنا دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی شمسی توانائی کے استعمال سے گرڈ کی بجلی کی کھپت میں کمی آرہی ہے، جس سے حکومت کا گردشی قرضہ (سرکلر ڈیٹ) بڑھ رہا ہے، جو اس وقت 20 کھرب 60 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، حکومت نے 10 کھرب 20 ارب روپے بینکوں سے قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے واجبات ادا کیے جا سکیں، جس کا بوجھ آخرکار صارفین پر ڈالا جائے گا۔

دوسری جانب برآمدی شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہے، گل احمد ٹیکسٹائل نے مسلسل نقصانات، بڑھتی ہوئی لاگت، پالیسی میں تبدیلیوں اور علاقائی مسابقت کے باعث ملبوسات کی برآمدات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کی رضاکارانہ طور پر ڈی لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے، پی ایس ایکس کے نوٹی فکیشن کے مطابق یہ ڈی لسٹنگ 6 اکتوبر سے مؤثر ہوگی۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی مذاکرات میں شعبہ توانائی کے گردشی قرض زیر غور

?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ایک اور

ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا ہے:پاکستان

?️ 30 جولائی 2025ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا

پاکستان کو انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں اہم کامیابی

?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک

حج کے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

?️ 12 جون 2021ریاض(سچ خبریں) دُنیا بھر کو کورونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے۔

غزہ جنگ کے بعد عرب دنیا میں کس ملک کی مقبولیت بڑھی ہے، کس کی کم ہوئی ہے؟

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اردن میں ہونے والے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا

مغربی ممالک روس کے ساتھ فوجی تصادم کے خواہاں نہیں

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:فرانس کے صدر نے ایک ملاقات میں اعلان کیا کہ مغربی

طالبان کو سرعام سزا نہیں دی جائیں گی

?️ 24 ستمبر 2021  سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق طالبان حکومت کے

سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں۔ بیرسٹر عقیل ملک

?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے