صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے: صدر مملکت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی صبح 11 بجے ہوگا  جس میں صدر مملکت عارف علوی چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔خطاب میں صدرمملکت کی جانب سے  ملکی صورتحال پر اور کچھ دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی توقع کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس13ستمبر کوطلب کرلیا، صدر مملکت چوتھےپارلیمانی سال کےآغازپرمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے، صدر مملکت نےآرٹیکل 54 اور 56 کے تحت مشترکہ اجلاس طلب کیا۔

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں صدر کے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کے نکات پرگفتگو کی گئی۔مشترکہ اجلاس بلانےسےمتعلق وزارت پارلیمانی امورکی سمری منظورہوچکی ہے، جس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی صبح 11 بجے ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں صدر کے خطاب، قانون سازی، نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر پرگفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ 13ستمبرکوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، مشترکہ اجلاس سےصدرمملکت علوی خطاب کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تیسرےپارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود کےمتعدد بلز منظور کئےگئے، بجٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی، قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے ، کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کوجاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے سیکورٹی سسٹم کے دل میں ایران کا تیر/ ہم ویزمین کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: جنوبی تل ابیب میں واقع ویزمین سائنٹیفک اینڈ ریسرچ سینٹر

سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کردیا گیا

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو

اسرائیلی فوج نے سید حسن نصراللہ کے قتل کا دعویٰ کیا

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سرکاری بیان میں، اسرائیلی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا

جن ممالک کو بوجھ سمجھ کر کاندھے سے اتارا، آج نہیں دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، وزیراعظم

?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن ممالک

اسرائیلی وزیر سلامتی کا اردن کا خفیہ دورہ

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر سلامتی عمر بارلف نے چند روز قبل اردن

نیٹو نے جاپان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ اچانک کیوں بدل دیا؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: جاپانی اخبار نے اعلان کیا کہ اس نے ایسی معلومات

ٹرمپ کا نیے پاپ کے انتخاب پر ردعمل

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اسرائیل ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کمزور جوہری معاہدے پر پریشان:یروشلم پوسٹ

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اسرائیلی حکام کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے