?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 پر دستخط کر دیے، جس کا مقصد انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو مؤثر بنانا اور ساتھ ہی قانونی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
یہ ترامیم انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 میں کی گئی ہیں، جنہیں رواں ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے منظوری دی، ان میں وہ اختیارات دوبارہ شامل کیے گئے ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کو کسی بھی شخص کو تین ماہ تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ایوانِ صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ قانون سیکیورٹی اداروں کی انسداد دہشت گردی اور قومی سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل ہیں تاکہ اختیارات کے غلط استعمال سے بچا جا سکے، جیسا کہ ماضی میں ہوا۔
بل کی کاپی کے مطابق حکومت یا مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کو اختیار ہوگا کہ وہ قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں یا ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری یا اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث ہونے کے شبہے پر کسی بھی شخص کو 3 ماہ تک حراست میں رکھ سکیں۔
یہ حراست آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت گرفتاری اور نظربندی سے متعلق ضمانتوں کے تابع ہوگی، اگر حراست کا حکم فوج یا سول آرمڈ فورسز جاری کریں تو تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی جس میں پولیس، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے شامل ہوں گے۔
بل کے مقاصد میں کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال ایک ’مضبوط اور مؤثر ردعمل‘ کی متقاضی ہے جو موجودہ قانونی فریم ورک سے آگے ہو، اس ترمیم کے تحت حکومت، مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کو مشتبہ افراد کی پیشگی حراست کا قانونی اختیار حاصل ہوگا تاکہ دہشت گردانہ منصوبوں کو عملی شکل دینے سے پہلے ہی ناکام بنایا جا سکے۔
مزید یہ کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کے ذریعے مختلف اداروں کے درمیان مربوط کارروائی اور مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ ممکن ہو گی۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب میں ایک اردنی کا آپریشن
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے آج تل ابیب میں صیہونی آباد کاروں
اگست
روس نے نیک نیتی کے ساتھ کیف کا علاقہ چھوڑا: کریملن
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: دمتری پیسکوف نے آج یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی
اپریل
وزیراعظم سے گلگت بلتستان کے قومی ہیروز کی ملاقات، 25، 25 لاکھ کے چیک سے نوازا
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے گلیشیئر پھٹنے کی پیشگی
اگست
اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے لیے پی ڈی ایم کا مختلف آپشنز پر غور
?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے کے
دسمبر
بھارتی آبی جارحیت: ستلج ، راوی اور چناب میں سیلاب، درجنوں بستیاں زیرآب
?️ 26 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی
اگست
سعودی حج و عمرہ کے وزیر کی حاجیوں کے لئے سفارشات
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے خانہ خدا کے مہمانوں
مئی
روس کی یوکرین میں جنگ بندی پر مشروط رضامندی
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:روس نے یوکرین میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ
مارچ
5 عرب ممالک کے رہنما کی نیویارک میں ٹرمپ سے ملاقات
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم الثانی نے امریکی صدر
ستمبر