?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پُرزور استدعا کی ہے کہ وہ ملک میں اتحاد کو فروغ دینے کے لیے قانون اور آئین کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کریں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر کا کردار صرف ایک پارٹی تک محدود نہیں ہے، وہ تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صدر عارف علوی ایک سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے رہے تو اس سے ان کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا، صدر مملکت اپنے عہدے کا احترام کریں۔
ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک میں منتخب نمائندے حکومت کریں گے، آئین کی پاسداری اجتماعی عزم ہونا چاہیے۔
مرتضیٰ سولنگی نے بعض حلقوں کی جانب سے شکایات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت اور فرد کو عدالتوں اور الیکشن کمیشن سمیت مناسب فورمز پر اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔
آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات جرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے نگران حکومت کی جانب سے قانون اور آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون اور مدد فراہم کرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اہلیت اور ذمہ داری کے احساس کے مظاہرے کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے وضع کردہ ایکشن پلان کی پاسداری کر رہا ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر بحران کا حل موجود ہوتا ہے، عوام 8 فروری کو الیکشن والے دن ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد پر ان کے بھائی کا قاتلانہ حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کے بھائی بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ
فروری
شامی دہشت گردوں کے مالیاتی نیٹ ورک کے 49 ارکان گرفتار
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس ایف ایس بی نے تصاویر شائع کرتے
فروری
برطانوی حکومت کی حیران کن قیمتوں سے نمٹنے کے لیے کارروائی
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والا توانائی
ستمبر
امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر سیکیورٹی کے نئے سربراہ تھامس ہومن نے
جنوری
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانت منظور
?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک
اکتوبر
السوڈانی کا عراقی فوج کی جنگی سطح کو بڑھانے پر زور
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی فوج کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر
جنوری
امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں:رابرٹ مالی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے بی بی سی
فروری
امریکی تیل کے ذخائر میں گزشتہ 40 سال کی سب سے زیادہ کمی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے امریکہ میں اسٹریٹجک ذخائر
ستمبر