صدر مملکت سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، فولادی بھائی چارے کے عزم کی تجدید

آصف زرداری چین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی ملاقات ہوئی۔

صدر زرداری نے چین کے ساتھ ’’فولادی بھائی چارے‘‘ کے عزم کی تجدید کی اور کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی۔

ملاقات کے دوران بیجنگ اور گانسو کے سیلاب پر صدر آصف علی زرداری نے چین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک پاک-چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ ہے، 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان منائی جائے گی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جوبائیڈن کے پاکستان مخالف ریمارکس بھارتی میڈیا کے لیے لقمۂ تر

?️ 17 اکتوبر 2022 سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی

پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اتحاد ثابت ہوا

?️ 29 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے

سعودی عرب نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی

?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (WAS) اہلکار نے، جس نے

غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں کے لیے یورپی کونسل کی حمایت

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے ہفتے کی شام دعویٰ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کردی

?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے

صیہونیوں نے ایران کو جواب کیوں نہیں دیا؟ یمنی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: یمنی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کو یقین ہے

پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں

?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ

ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:    6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے