?️
راولپنڈی(سچ خبریں) اگرچہ پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹونٹی میں شکست دی ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فائنل آج ہی تھا، ہمارا ورلڈکپ تویہی تھا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اس وقت جشن کاسماں ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جانے والا میچ دیکھنے کے لیے دو روز قبل دبئی روانہ ہوئے تھے البتہ ملک میں جاری دھرنوں اور امن و امان کی صورت حال کے باعث انہیں وزیراعظم نے فوری وطن واپس طلب کرلیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر شیخ رشید احمد فوری طور پر وطن واپس پہنچے اور ملک میں جاری مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوششیں شروع کیں، جس میں خاصی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔
کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی بڑی پیشرفت سے شیخ رشید نے آگاہ کیا اور بتایا کہ بدھ تک فورتھ شیڈول، گرفتار کارکنان اور دیگر مطالبات پر عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کالعدم تنظیم معاہدے کے تحت جی ٹی روڈ پر ہی دھرنے کو روک کر کھڑی رہے گی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’تاریخی فتح کے یادگار لمحات نہ دیکھنے کا افسوس ہے، میں قومی مسئلے کی وجہ سے وطن واپس آگیا تھا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تمام میچز گراؤنڈ میں عوام کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے ہیں، میاں داد کے تاریخی چھکے والے میچ میں بھی اسٹیڈیم میں ہی موجود تھا‘۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا فائنل آج ہی تھا، ہمارا ورلڈکپ تویہی تھا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اس وقت جشن کاسماں ہے، قومی ٹیم نے بھارت کوبر ی طرح سے پچھاڑا ہے، بھارت ساری زندگی اس زخم کو چاٹے گا کیونکہ نشانات کبھی ختم نہیں ہوں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں بھی اس وقت جشن منایا جا رہا ہے جبکہ عبرتناک شکست پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور سوگ کاعالم ہے، قوم کو بہت عرصےکےبعد اتنی بڑی خوشی ملی ہے‘۔
شیخ رشید نے کہا کہ ’بھارتی چینلز تو کہہ رہے تھےپاکستان سےان کاکوئی مقابلہ نہیں، قومی ٹیم نے بھارتی چینلز کی ساری بھڑکیں خاک میں ملا دیں‘۔ وزیرداخلہ نے ایک بار پھر تاریخی فتح پر عین موقع پر موجود نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری خواہش تھی دبئی میں عام لوگوں کےساتھ بیٹھ کر میچ دیکھتا مگر قومی ذمہ داری کی وجہ سے وطن واپس آنا پڑا‘۔


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے ارکان کے نام طلب
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے سلسلے میں
اکتوبر
2022 میں جنگ دنیا میں 43 ہزار افراد کی موت کا باعث بنی: اقوام متحدہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس تنظیم کی
مئی
مفتی عزیز الرحمان نے اعترافِ جرم کرلیا
?️ 21 جون 2021لاہور (سچ خبریں) مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان
جون
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز ہوگیا
?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں
ستمبر
12 جولائی کے دھرنے کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کا بیان
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے
جولائی
صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں زیادہ سے زیادہ تباہی
اکتوبر
سعودی حکام کی انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائی
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی حکام انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکن، شاہی خاندان کے
مارچ
معلومات تک عالمی رسائی کی حفاظت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف
?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
ستمبر