🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پائلٹ آفیسر نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی مثال قائم کی، اپنے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کوپوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کےیوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ راشد منہاس شہید نے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ۔واضح رہے کہ وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دیکر بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ہمیں اپنے تمام شہیدوں پر فخر ہے کہ جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔
مشہور خبریں۔
سید مقتدی صدر کے کربلا کی طرف مشی کے لئے اہم پیغام
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر
ستمبر
میانمار میں بم دھماکا، 3 پولیس افسران سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 4 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جہاں ایک طرف فوجی بغاوت کے خلاف
مئی
وزیر اعظم سے کئی ممالک کے وزرا کی ملاقاتیں
🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے
دسمبر
الحدیدہ میں کسی بھی سعودی حماقت کے لیے غیر یقینی نتائج
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: چند روز قبل یمنی میڈیا نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ
جنوری
ہماری حکومت کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کرے گی
🗓️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آپ سے
دسمبر
قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے:صیہونی اخبار
🗓️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
دسمبر
کینیڈا میں نمازیوں پر حملے کی کوشش
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کینیڈا کی ایک مسجد میں کلہاڑی برادار شخص نے نمازیوں پر
مارچ
شام میں تمہارا کھیل ختم ہوچکا،اب یہاں سے جانا ہوگا؛ایرانی سفیر کا امریکہ کو پیغام
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران شام پر کسی
جنوری