?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو پاکستان واپس لانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی حکومت کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات برطانوی حکومت کو موصول ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق برطانوی حکام کو بھجوائی گئی دستاویزات میں شہزاد اکبر کے خلاف درج مقدمات اور جاری عدالتی کارروائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف وفاقی پولیس اسلام آباد میں مجموعی طور پر تین مقدمات درج ہیں، جن میں سے دو مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ جبکہ ایک مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی برطانوی حکومت کو فراہم کی گئی ہیں۔ دستاویزات میں مقامی عدالتوں کی جانب سے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیے جانے اور بعض مقدمات میں سزا یافتہ ہونے کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے یہ معاملہ کیس ٹو کیس بنیاد پر برطانوی حکام کے سامنے اٹھایا ہے، اور ابتدائی طور پر شہزاد اکبر اور عادل راجہ سے متعلق کیسز بھجوائے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں دیگر مطلوب افراد کے کیسز بھی اسی طریقہ کار کے تحت متعلقہ ممالک کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
صحافیوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کے خلاف جرم
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج
اگست
چین کا امریکہ کو اہم مشورہ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کو مشورہ
مارچ
نسل Z کی اسرائیلی مصنوعات کے خلاف شدید مخالفت، تل ابیب کی برآمدات خطرے میں
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ایک تازہ تحقیق اور عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ
فروری
کان نیٹ ورک کا دعویٰ: اسرائیل غزہ کے تین مقامات پر طویل مدتی موجودگی کا ارادہ رکھتا ہے
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی کان نیٹ ورک کے مطابق اسرائیلی فوج قیدیوں کے
اکتوبر
دور کا خواب یا قریب کی حقیقت؟
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کا سلامتی کا چھترا عشروں سے یورپ کی دفاع کا
دسمبر
لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد
?️ 31 اگست 2025لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد لبنان کی فوج نے
اگست
مادورو: امریکہ صرف اپنے تیل کے لیے وینزویلا میں دلچسپی رکھتا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ملک کے
اکتوبر
اسرائیل کی معیشت کو ایک اور دھچکا: عبرانی میڈیا
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کے روز اپنے انفارمیشن بیس میں
ستمبر