شہریوں کی شکایات، وزیراعظم کا اہم فیصلہ

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے  15 لاکھ میں سے 2 لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، وفاقی سطح پرمتعلقہ وزارت کےسیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کی ذمہ داری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ سال کی حل 15 لاکھ میں سے 2 لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، وفاقی سطح پرمتعلقہ وزارت کےسیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کی ذمہ داری ہوگی۔وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ، وزیراعظم آفس نے بتایا کہ صوبائی سطح پر80ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق حکومت کےپی کےماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا جبکہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی  1100شکایات اور گلگت بلتستان کی 400 شکایات پر نظر ثانی ہوگی۔وزیراعظم آفس نے کہا شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں اور ہدایت دی کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کرائیں۔

 

مشہور خبریں۔

ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ سے ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم

?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو

دوسروں کی خوشی کی خاطر خود کو تبدیل نہیں کر سکتی: ہانیہ عامر

?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا

خون سے لکھی ہوئی سچائیاں

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنے آغاز سے

بن سلمان کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی پالیسیوں کے

اسرائیلی حکام کو دوسرے ممالک میں گرفتاری کا خدشہ

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق بین

امریکہ کی مکمل اقتصادی تباہی

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً نصف امریکیوں کا خیال

ٹرمپ کا ہیرس پر پھر حملہ 

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات میں سابق صدر اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے