?️
راولپنڈی (سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھول نہیں سکتے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ، پاکستان امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی بے لوث قربانیوں کا مقروض ہے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان دینے سے بڑا کوئی مقدس نصب العین نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی ایک تقریب سے خطاب کیا۔
شہدا کو ملک کا حقیقی ہیرو قرار دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ’مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان دینے سے بڑا کوئی مقدس نصب العین نہیں ہے اور ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کارروائیوں کے دوران داد شجاعت دکھانے اور قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تقریب میں آرمی افسران، اعزازات وصول کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ سمیت شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق 45 فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا جبکہ 6 افسروں، 7 جونیئر کمیشنڈ افسروں اور 12 جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے اہلخانہ نے تمغے وصول کیے۔


مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل
اکتوبر
یحییٰ السنوار کے نائب کے انتخاب کے لیے ممکنہ احتمالات
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے المیادین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے
اگست
نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کے پرامن مظاہرے میں پولیس کی مداخلت
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں کے ایک نئے دور کے ساتھ
مئی
کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی
جون
میانمار کی سربراہ کو نئے الزامات کا سامنا
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کی معزول فوجی بغاوت کے ایک ماہ بعد اس ملک
مارچ
متحدہ عرب امارات کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے متحدہ عرب
ستمبر
ترکی کی سیاست اور انتخابات دھندلے پن کا شکار
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:2023 میں ترک جماعتوں کا سیاسی مقابلہ روایتی انتخابی مقابلے کے
دسمبر
سعودی عرب کی نظر میں ایران کے ایٹمی پروگرام کا واحد حل
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر