شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

کابینہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں شہدا کے والدین سے ملاقات کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی اس کمیٹی میں شیریں مزاری، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا ،صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں جبکہ اٹارنی جنرل، دفاع ، وزارت داخلہ کےایڈیشنل سیکریٹریزخصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔
دوسری جانب سانحہ اے پی ایس کیس میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے وفاقی حکومت نے مزید مہلت طلب کرلی ہے۔ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے 3 ہفتے کی مہلت طلب کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کروانے کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دی جائے، سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی 16 دسمبر کو برسی ہے، وزیراعظم نےشہداکے والدین سے ملاقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مناسب ہوگا والدین اور کمیٹی کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنے دیا جائے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا تفصیلی بیان جمع کروانا چاہتا ہوں، اے پی ایس کے شہد ا کے والدین کی آج کابینہ کمیٹی سے ملاقات کروانی ہے، والدین کی با ت سن کر اس پر جواب داخل جمع کروایا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مہلت دی جائے تاکہ عدالت کو جامع عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی اور ریاست کی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ بچوں کے والدین شہادتوں پر کوئی بھی عذر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

والدین بیس اکتوبر کے فیصلے میں نامزد افراد کو غفلت برتنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ وزیراعظم نے شہدا کے والدین کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت شہدا کے والدین کا مؤقف سُن کر مثبت کارروائی کرے۔ وفاقی حکومت اقدمات کر کے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرے۔

مشہور خبریں۔

65 سال عمر کی حد ختم، ماہانہ 20 لاکھ روپے تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال

غزہ کی سڑکوں کی صفائی کا آغاز، امدادی کارروائیوں کی رفتار سست

?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: غزہ سے المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے

وزیراعظم ریلیف پیکج پر15 دسمبر سےعمل شروع ہو جائے گا

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے

صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:آج صبح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں رہائشی

وزیر تجارت کو اشیا کی برآمد، درآمد پر یک وقتی چھوٹ کا اختیار تفویض

?️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تجارت سے متعلق دو پارلیمانی

پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے

دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک عراق

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۲

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے