?️
فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے شہریوں نے "شیر، شیر” کے نعرے لگا دیے۔ معاون خصوصی کی جانب سے صحت کارڈ کے اجراء کیلئے وزیر اعظم کے دورہ فیصل آباد کے سلسلے میں گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ و ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی زیر قیادت اقبال سٹیڈیم فیصل آباد سے ہیلتھ کارڈ کے بارے میں آگاہی کی غرض سے ایک ریلی نکالی گئی جو سول لائن، جیل روڈ اور دیگر راستوں سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل اور پھر گھنٹہ گھر چوک پہنچی۔
ریلی میں تحریک انصاف، آئی ایس ایف اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ راستہ میں آنیوالے علاقوں سے بھی پرجوش نوجوان ریلی میں شریک ہوتے گئے۔ ریلی کے شرکا نے بینرز، فلیکس، پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر صحت کارڈ کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما،ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر، سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کی قیادت میم ریلی جب کچہری بازار پہنچی تو اس موقع پر وہاں کے دکانداروں اور شہریوں نے "شیر، شیر” کے نعرے لگا دیے۔
جبکہ ان نعروں کے جواب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان کے حق میں جوابی نعرے لگائے گئے۔ بعد ازاں ضلع کونسل فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہرشہری کا ہاتھ پکڑا اور اسے 10لاکھ روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا اسی طرح غریب طبقے کیلئے پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کئے گئے۔
عمران خان نے یہ تہیہ کرلیا کہ اب ملک میں دونہیں بلکہ ایک نظام چلے گا اور جس طرح بڑے بڑے لوگ بڑے بڑے ہسپتالوں میں اپنا علاج کرواتے ہیں اسی طرح غریب آدمی بھی شفا انٹرنیشنل، ڈاکٹر ہسپتال،ساحل ہسپتال اور نیشنل ہسپتال جیسے بڑے بڑے ہسپتالوں میں اپنا علاج کروائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیاگیا جہاں سب سے زیادہ آنکھوں کی بیماریوں کا علاج وآپریشن کئے گئے کیونکہ وہاں کے لوگوں میں شوگر کی مرض کی شرح زیادہ تھی اور غریب کو اچھا کھانا میسر نہ تھا اسی طرح دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ان بیٹیوں اور بہنوں کا علاج معالجہ کیاگیا جو ڈلیوری کے دوران وسائل نہ ہونے کی وجہ سے یا دائیوں سے علاج کے باعث زندگی کی بازی ہارجاتی تھیں مگر اب عمران خان نے ان کا ہاتھ پکڑا ہے جو ریاست مدینہ کی طرز کی جانب اہم قدم ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا
جولائی
پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف
دسمبر
غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے بچوں کی شرح کتنی ہے؟ اقوام متحدہ کا انکشاف
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے
دسمبر
لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا امریکہ پر ملکی معاملات میں مداخلت کا الزم
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنان کے ایک معروف رکن پارلیمنٹ اور حزب اللہ کے
اپریل
صدر مملکت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی
اگست
سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک
?️ 25 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
دسمبر
نواز شریف کی پلیٹ ٹھیک ہوگئیں ہیں تو واپس آ جائیں: اسد عمر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سابق
دسمبر
لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر سعد حریری کا ردعمل
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کے جنوبی
ستمبر