?️
لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس کی سماعت کے بعد اس معاملہ میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی ہے جس کی اس سے پہلے استدعا کی گئی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس پر سماعت کی، پولیس نے ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق منیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر راہداری سے عدالت کی طرف جا تے ہوئے انڈے پھینکے گئے، جو ان کے ساتھ چلنے والے پولیس اہلکار کی چھتری پر لگے، اس کے ساتھ ہی ان کی جانب سیاہی بھی پھینکی گئی۔
واقعے کے بعد شہباز گل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر سیاہی پھینکنے والوں نے ’اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غنڈہ گردی ہے، لیکن ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے، غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل پرانڈے اور سیاہی پھینکنے کےکیس کی سماعت ہوئی تھی ، جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم افتخار نے تین ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق جٹ کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اس حوالے سے عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے کچھ دن پہلے احاطہ عدالت میں شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکی،سیاہی سے شہباز گل کی آنکھ متاثر ہوئی۔
مشہور خبریں۔
خیبر پختونخواہ میں حلف اٹھانے کے ایک ماہ بعد ذمہ داریاں سونپی گئی
?️ 21 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 3 وزرا کو حلف اٹھانے
مئی
گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں
جون
یمنی بچوں کے قاتلوں کے لیے طوفان آنے والا ہے: تیونس کے سابق صدر
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:تیونس کے سابق صدر نے آل سعود کی جانب سے 81
مارچ
اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کردیا
?️ 16 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم
اگست
لبنانی وزیراعظم کے انتخاب میں سعودی مداخلت
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی مشاورت میں
جون
اسرائیل کو بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: 25 جولائی 2025ء کو الجزیرہ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ
اگست
بشارالاسد کا دورہ چین کیوں اہم ہے؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد تقریباً 2 دہائیوں کے بعد
ستمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بالآخر 2 ماہ بعد کمی کا امکان
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یکم
ستمبر