🗓️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے وزرا اور افسران پر برس پڑے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل اور توانائی کے تحفظ کے لیے پالیسی اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیر اعظم آفس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا ہےکہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام مشکل میں ہیں، وضاحتیں نہیں چاہئیں، شہریوں کو مشکل سے نکالیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نے وزرا اور افسران کو ہر صورت لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی ہدایت کی۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے گوادر کے عوام کو بری طرح مایوس کیا اور مقامی لوگوں کے لیے بجلی/پانی کا ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ گوادر کے حالیہ دورے کے دوران مجھے احساس ہوا کہ کیسے پی ٹی آئی حکومت نے گوادر کے لوگوں کا نقصان کیا۔
انہوں نے لکھا ’ اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ حکومت گوادر کے مقامی لوگوں کے لیے بجلی اور پانی کا ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی جنہوں نے بندرگاہ کی تعمیر کیلئے قربانیاں دیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گورادر ائیر پورٹ اور گوادر بندرگاہ کی بھی یہی صورتحال ہے، بندرگاہ پر ڈریجنگ نہ کرنے کی وجہ سے کوئی بڑا مال بردار بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے گوادر یونیورسٹی، ایئر پورٹ اور پانی کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فوری تعمیر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سلسلہ وار ٹوئٹس کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی مجموعی ترقی بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے منسلک ہے۔
مشہور خبریں۔
کشمیریوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل
🗓️ 22 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے
🗓️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ
اگست
حریم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
🗓️ 21 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار
اگست
اس سال 25 آپریشنز میں۲۰ صیہونی ہلاک
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے ایک گھنٹہ قبل اطلاع دی تھی کہ اس
مئی
انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ
مارچ
سابق برطانوی وزیر اعظم کا چین کے خلاف اقتصادی نیٹو بنانے کا مطالبہ
🗓️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سابق برطانوی وزیر اعظم نے تائیوان کے اپنے اشتعال انگیز دورے
مئی
مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے
🗓️ 15 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے مسئلہ
مارچ
JCPOA میں واپس آنا بہت خطرناک ہے: ہنری کسنجر
🗓️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ایران کے ساتھ
جولائی