شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امن بحالی کی اہمیت پر زور

شہباز شریف پزشکیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔ ایرانی صدر پزشکیان نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر نے تنازع کے پُرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا بھی اعتراف کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس مشکل ترین وقت میں امت کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اور آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی کرسمس / یمنیوں کے لیے 2021 کا المناک اختتام

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی میڈیا نے کرسمس کی تقریبات کو سعودی اصلاحات کے لیے

مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ 152 فلسطینی زخمی

?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں:  عسکریت پسند صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح مسجد الاقصی

اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو ’فری ہینڈ‘ مل گیا

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ماہِ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں

پاکستان شریف اور زرداری کو عرب پتی بنانے کے لئے نہیں بنا:وزیراعظم

?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے

سابق صیہونی وزیراعظم کا نیتن یاھو اور ان کے اہلخانہ پر بہت بڑا الزام

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے لیکوڈپارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن

اپنے دفاع میں شہریوں کو ذبح کرنا جائز نہیں

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا

اسرائیل یمن میں یقینا شکست کھائے گا؛ انصار اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کا انتباہ

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے سینئر رہنما محمد علی الحوثی اور نصرالدین

مغربی کنارے کے لیے اسرائیل کے نئے منصوبے

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے میں قابض فلسطینیوں کو قتل کرنے اور شہروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے