شہباز شریف سے تلخ کلامی، مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر اپنے کاروباری مفادات کے تحفظ کے لیے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کی جانب سے یہ الزام ایک ایسے موقع پر عائد کیا گیا جب ایک دن قبل شہباز شریف اور سردار تنویر الیاس کے درمیان منگلا ڈیم کی تقریب کے دوران تکرار ہوئی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر اور آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ سردار تنویر الیاس ’تاج ریزیڈنشیا‘ نامی ایک ہاؤسنگ اسکیم بغیر کسی این او سی کے چلا رہے ہیں اور اس غیرقانونی عمل کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگنے سے قبل 4 نوٹسز جاری کیے گئے تھے جو کہ مال کی عمارت میں خلاف ورزیوں اور طے شدہ منصوبوں پر عمل نہ کرنے کے حوالے سے تھے۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم کے ساتھ بدتمیزی اور قومی مفاد کو نقصان پہنچانے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سے شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں 8 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد سردار تنویر الیاس کے خلاف احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں پاکستان کے خلاف زہر گھولنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا فائدہ صرف بھارت کو ہی ہوگا، انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا آپ مودی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟‘۔

شاہ غلام قادر نے مظفر آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا پتلا نذر آتش کیے جانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مجموعی طور پر زیادہ نشستیں حاصل کر چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظفرآباد کا میئر مسلم لیگ (ن) سے ہو گا جبکہ مظفرآباد ضلعی کونسل کا وائس چیئرمین مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا مشترکہ امیدوار ہو گا، نیلم، راولاکوٹ، حویلی اور پلندری کی ضلعی کونسلوں میں بھی ایسا ہی ہوگا۔

دریں اثنا آزاد کشمیر میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے نومنتخب کونسلرز سمیت درجنوں کارکنان نے اپنے رہنما اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ’توہین‘ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ’امپورٹد حکومت‘ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شہباز شریف کا پتلا بھی نذر آتش کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔

دریں اثنا ایک بیان میں آزاد جموں و کشمیر کے سینیئر وزیر خواجہ فاروق احمد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو یاد دہانی کروائی کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں سے خطاب کے لیے میرپور نہیں آئے تھے بلکہ ایک ایسے منصوبے کے لیے آئے تھے جو کہ پاکستان کی خوشحالی کے لیے کشمیری عوام کی جانب سے اپنے گھروں اور چولہے چھوڑنے پر رضامندی کے بعد ہی ممکن ہوسکا، اس لیے شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو اعتماد میں لینے کے پابند ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) راجا فاروق حیدر نے واپڈا کو ایک ’سامراجی ادارہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی پی ٹی آئی سے وابستگی کے باوجود ان کی توہین کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مشہور خبریں۔

جب ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو آواز اٹھانا ہمارا حق ہے، خواجہ آصف

🗓️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے

روس نے لبنان کو ریفائنری کی پیشکش کی ہے: لبنانی وزیر

🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے جمعہ کو اعلان

لاہور میں بلاول کے ایک حلقے نے (ن) لیگ کی نیندیں حرام کردی ہیں، پلوشہ خان

🗓️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے پاکستان مسلم

کوئی بھی جبری گمشدگیوں کا دفاع یا وکالت نہیں کر سکتا، نگران وزیراعظم

🗓️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاپتہ بلوچ طلبہ کی

عمران خان کو کوئی فائر نہیں لگا، ڈرامہ کر رہا ہے، رانا ثنااللہ

🗓️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

قلات: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی

🗓️ 16 نومبر 2024قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ

صہیونی قیدیوں کی حوالگی کی تقریب میں نیتن یاہو کا مذاق اڑایا گیا

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی جنگجو قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے

میئر، ڈپٹی میئر کراچی کا آئندہ 10 روز میں یوسی انتخاب لڑنے کا اعلان

🗓️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے