🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔میڈیا کے مطابق تقریبِ حلف برداری ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا۔
تین صوبوں (پنجاب، سندھ اور بلوچستان) کے وزرائے اعلیٰ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ایوان صدر پہنچ چکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس، اعلیٰ بیوروکریٹس اور سفرا وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت ہوئے، سبکدوش نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
علاوہ ازیں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئے۔
حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کا چاق وچوبند دستہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔
قبل ازیں تقریبِ حلف برداری کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے تھے، وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری کے لیے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (3 مارچ کو) قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔
انتخابی عمل میں شہباز شریف نے 201 جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔
مشہور خبریں۔
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری
🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے
جنوری
امریکہ کا کوئی صدر نہیں ہے: ایلون مسک
🗓️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: Tesla اور X سوشل نیٹ ورک کے مالک کا خیال
جولائی
وینزویلا کے صدر کا یورپی رہنماؤں اور دنیا بھر کے عیسائیوں سے اہم سوال
🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے
اگست
توہین رسالت اخلاقی دیوالیہ پن:انصاراللہ
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول
جون
عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، وزیر اعظم
🗓️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
شیطانی آیات لکھنے والا اب ہوگا ایک آنکھ والا شیطان
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بدنام زمانہ اور گمراہ کن کتاب شیطانی آیات کے شیطان صفت
فروری
فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا
اکتوبر
خطے میں کسی جنگ میں امریکی شراکت دار نہیں بنیں گے: وزیر اعظم
🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن
فروری