شوگر انڈسٹری کا ایف بی آر ٹریک پورٹل کی بندش کے ذریعے چینی کی فروخت روکنے کیخلاف حکومت کو تیسرا خط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرِ خزانہ اور وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تیسرا خط تحریر کر دیا ہے جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ شوگر انڈسٹری ایف بی آر کے ایس-ٹریک پورٹل کی بندش کے ذریعے چینی کی فروخت روکنے کے خلاف بار بار احتجاج کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت سے خطوط لکھے گئے جن میں درخواست کی گئی کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت کرے اور ایف بی آر کو پورٹل بلاک نہ کرنے اور تمام پابندیاں ہٹانے کی ہدایات جاری کرے تاکہ شوگر ملز سے مارکیٹ میں چینی کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ہفتوں سے پورٹل کو آف اور آن کرنا اب ایک باقاعدہ فیچر بن چکا ہے جو کہ ناقابل تصور ہے کیونکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 14 اکتوبر کو وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی میں ہونے والی میٹنگ کے دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے دوبارہ اس مسئلے کو اجاگر کیا گیا اورانڈسٹری سے یہ وعدہ کیا گیا کہ میٹنگ کے بعد ایف بی آر سے رابطہ کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پورٹل دوبارہ بلاک نہ ہو۔ مگرایف- بی- آر کا پورٹل تا حال بلاک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورٹل کی یہی صورتحال اگر جاری رہی تو مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہو جائے گا، چینی کی شوگر ملز سےلفٹنگ پر پابندی سے مارکیٹ میں چینی ناپید ہو جائے گی اور قیمتیں بڑھیں گی جس کیلئےشوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

اس کے پیش نظرحکومت سے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ ایف بی آر کو پورٹل بلاک نہ کرنے اور تمام پابندیاں ہٹانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کو پہلا خط لکھا تھا۔

خط میں نشاندہی کی گئی تھی کہ پنجاب اور سندھ کے شوگر مل مالکان نے شکایت کی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹریک اینڈ ٹریس (ٹی اینڈ ٹی) پورٹل کی بندش کے باعث شوگر ملوں سے مال کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جس سے ملکی منڈی میں ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، امریکا

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا نے صدر جو بائیڈن کے ریمارکس سے پیدا

سعودی عرب میں ایک بار پھر بن سلمان کے مخالفین کی شامت

?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عہدیداروں نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ انہوں نے

امریکی کھوکھلی جمہوریت

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:اس سال 8 اور 9 دسمبر کو ایک ورچوئل میٹنگ کے

عالمی بینک کا پاکستان پر ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر زور

?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ

کون سے اسمارٹ فون پر نیٹ روک یا وائی فائی کام نہیں کرے گا؟

?️ 2 جنوری 2022سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل

سعودی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم قانونی تنظیم

وزیراعظم نے لینڈ ریونیو اور کسٹم کو علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی

?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ریونیو جمع کرنے والے

"النکبة” کی تاریخی حیثیت کیا ہے ؟

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں:  "گینگ شوانگ” چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے