?️
شمالی وزیرستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں 30 نومبر کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا، اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ مزید بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں میں فعال تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ کوئی دہشت گرد موجود ہو تو اس کا خاتمہ کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ 29 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات اور گوادر۔ہوشاب (ایم-8) پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔
خیال رہے کہ 23 نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ 22 نومبر کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ شہید جوان کی شناخت کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار عمرحیات کے نام سے ہوئی۔


مشہور خبریں۔
2030 تک 53 فیصد توانائی کا حصول ریونیوبل انرجی سے ہوگا، پاور ڈویژن
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ 2030
ستمبر
شام کی 6 ہزار ہیکٹر اراضی پر صیہونی قبضہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں 6 ہزار
جولائی
جرمنی میں اسرائیل کی حمایت کے خلاف مظاہرہ
?️ 28 ستمبر 2025جرمنی میں اسرائیل کی حمایت کے خلاف مظاہرہ ہفتہ کے روز برلن
ستمبر
کیڈٹ کالج وانا حملہ: فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی
?️ 12 نومبر 2025وانا (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے
نومبر
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں
?️ 4 مارچ 2023فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے
مارچ
فلسطین کی حمایت میں لندن میں سب سے بڑے مظاہرے
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز لندن میں فلسطینی حامی مارچ کے منتظمین اب
نومبر
یمن کے سقطری ہوائی اڈے پر صیہونیوں کے لیے جاسوسی مرکز کا قیام
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے
ستمبر
صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو لیا حراست میں
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں
نومبر