?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شعور اور تعلیم کے زیور سے نا آراستہ قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں عالمی بینک سمیت دیگر اداروں کا خیر مقدم کرتا ہوں، ہم نے نواز شریف کے دور میں دانش اسکولز کا جال پھیلایا تھا، ایسے بچے جن کے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے دانش اسکول ان کا سہارا بنا، اس اسکول کے بچے پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ جب نواز شریف کے دور میں دانش اسکول کا آغاز ہوا تب ہمیں تنقید کے نشتر کا سامنا کرنا پڑا، میں نے کہا کہ جب ایسے کالجز بن سکتے ہیں جہاں وزرا، اشرافیہ، گورنرز کے بچے جاسکتے ہیں تو غریب اور ذہین یتیم بچوں کے لیے تعلیمی ادارے کیوں نہیں بنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا تعلیم صرف وزرا کا حق ہے؟ کیا غریب بچوں کے والدین اتنی محنت نہیں کرتے جتنے اشرافیہ کے کرتے ہیں؟ کیا غریب کا حق نہیں کہ ان کو اچھے ماحول میں اعلی تعلیم مل سکے اور وہی سہولتیں انہیں میسر ہوں جس کا حق تمام پاکستانیوں کو ہے؟
شہباز شریف نے کہا کہ دانش کا مطلب ذہانت ہے، ڈنمارک اور دانش میں بڑا فرق ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پورے ملک میں دانش اسکولز بنائیں گے، ہم اس اسکول کا جال بچھائیں گے، وفاق اپنے وسائل سے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں دانش اسکولز بنائیں گے، اس سے بڑی دین کی خدمت کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی، آج 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، یہ مجرمانہ غفلت ہے، اس کے لیے ایک اور ایونٹ کا انعقاد کریں اور تعلیم کو ایمرجنسی کے طور پر ڈکلیئر کریں گے اور وسائل کو بچے اور بچیوں پر نچھاور کریں گے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم نے پنجاب میں 2 لاکھ استاد میرٹ پر بھرتی کیے تھے، ہم نے میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا، ہم نے کلاشنکوف نہیں بلکہ لیپ ٹاپ دیے، اس وقت بھی جو تنقید کی گئی ہم نے پرواہ نہیں کی، ہم اس بڑے چیلنج کو بھی قبول کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دانش اسکول کر دروازے غریب بچوں کے لیے کھلے ہیں، میں یہ خواب پورا کروں گا اور تمام قومی وسائل ان بچوں پر نچھاور کروں گا۔


مشہور خبریں۔
نوعمر افراد میں ویکسین کرانے کا رجحان مایوس کن
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں
ستمبر
فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان کی بڑی کامیابی
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان نے
ستمبر
اسرائیل کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتے رہیں گے: حماس
?️ 20 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ہر صورت
اپریل
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر
مقبوضہ فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے بڑھتے آثار
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائیوں میں
نومبر
ایوانکا ٹرمپ 2024 کے الیکشن میں اپنے والد کی حمایت کیوں نہیں کر رہیں؟
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:گارڈین میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایوانکا ٹرمپ کے 2024
نومبر
آنروا: غزہ میں امداد کی تقسیم کا ذلت آمیز نظام بھوک کو کم کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ
جون
حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل کہاں تک پہنچ چکے ہیں؟
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون