?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا ہےکہ یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، ایمانداری سے بتارہاہوں کہ تاخیر کی حقیقی وجوہات ہیں، منصوبہ 2 سال میں مکمل کرلیں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ کے منصوبے بنارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی واضح ہدایات ہیں کہ ہمیں ٹرانسپورٹ کے محکمے کو بہتر بنانا ہے، اورنج لائن بی آرٹی تیار ہوچکی ہے اور چل رہی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی ایک مسئلہ ہے جس کی بہت حقیقی تکنیکی وجوہات ہیں۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بتارہاہوں کہ تاخیر کی حقیقی وجوہات ہیں، اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے اور لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یلو لائن بی آرٹی پر تیزی سے کام جاری ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس میں کوئی تاخیر نہ ہو، جام صادق پل رواں سال دسمبر میں مکمل ہونا ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ وہ 6 سے 7 ماہ قبل اپریل میں مکمل ہوجائے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ میں چل رہی ہے، پاکستان کی پہلی خواتین کی پنک بس سروس چلانے کا کریڈٹ بھی سندھ حکومت کو جاتا ہے، دبئی، امریکا، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا کہ رواں سال ہی کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے جارہے ہیں جس سے مزید مسافر مستفید ہوسکیں گے، انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکٹرک ٹیکسیاں بھی چلانے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی چھوٹا کام نہیں ہے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سب سے زیادہ کام کررہی ہے، ہم مینگرووز لگائے، پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس چلائی اور اب پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے جارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ شام میں چوری اور قبضہ ختم کرے: چین
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے شام پر
اگست
یوکرین جنگ میں کون ممنوعہ بم استعمال کر رہا ہے؟ ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے یوکرین کی فوج کی جانب سے
جولائی
میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا
?️ 31 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل
تل ابیب کے میں فائرنگ سے 2 اسرائیلی زخمی
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: عبرانی اور عربی خبر رساں ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں
اکتوبر
اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف کی دو وجوہات عمران خان نے بتا دیں
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق
اگست
پیجر دھماکوں کے بارے میں امریکی چینل کا نیا انکشاف
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی نشریاتی ادارے ABC نے ایک امریکی انٹیلی جنس ذرائع
ستمبر
افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین
جون
کیا ملک میں حقیقت میں ٹوئٹر پر پابندی ہے؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وزیر اطلاعات
اگست