?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملے میں نوجوان کے قتل اور والد کے اغواء کا معاملہ اٹھایا جس پر کینیڈا کے وزیر خارجہ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور کیس کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اس موقع پر انہوں نے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی موت اوروالد کے اغواکا معاملہ اٹھایا، جس پر کینیڈا کے وزیر خارجہ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور کیس کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی جب کہ کینیڈا کے وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور وہاں سے کینیڈین شہریوں کے انخلا میں معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا اور دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہاراطمینان مزید مستحکم بنانے کاعزم کا اعادہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات ، افغانستان کی صورت حال اور خطے کے امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال اور حالیہ 4ملکی دورےکی تفصیل سے بھی ہ منصب کو آگاہ کیا اور افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خطے کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے، عالمی برادری افغانستان کی معاشی و انسانی معاونت کیلئے آگے بڑھے، پاکستان افغانوں کو امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ، افغان مہاجرین کی طویل عرصےسے میزبانی کرنے والے ممالک کو نظرانداز نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کیا گیا جس کے بعد نتیجے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا ، پولیس کو رات تین بجے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں،جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو زخمی حالت میں پایا۔
پولیس نے کہا کہ دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ مقتول کے والد فقیر علی کو اغوا کیا گیا پھر چھ گھنٹوں بعد زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا،انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
یمن میں امارات کے کرائے کے فوجیوں کا سعودی سرحدوں کے قریب جمع ہونے کا مطالبہ
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: جنوبی یمن کی متحدہ عرب امارات سے وابستہ ٹرانزیشنل کونسل
دسمبر
برطانیہ میں سعودی شاہی خاندان کی کچھ جائیداد فروخت
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی شہزادوں نے برطانیہ میں مبینہ طور پر اس خاندان کی
اپریل
امام خامنہ ای کی تقریر کے کس حصے نے صہیونیوں کو خوفزدہ کیا؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبرانی میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر کی
اکتوبر
پاکستان نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دے دیا
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ
مارچ
ٹرمپ نے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بدھ کی شام
اگست
زرداری، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی، سابق صدر کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر
فروری
ایران کے ساتھ جنگ بہت مہنگی پڑے گی؛صیہونی وزارت خزانہ کا انتباہ
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت خزانہ نے ایران کے ساتھ ہونے والی ممکنہ جنگ
دسمبر
غزہ کے مستقبل پر خفیہ بات چیت، نیتن یاہو اور ٹونی بلیئر کی بند کمروں میں ملاقات
?️ 7 دسمبر 2025 غزہ کے مستقبل پر خفیہ بات چیت، نیتن یاہو اور ٹونی
دسمبر