?️
نیویارک (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی، اس لیے وہ پاکستان آئی تھی، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری وقت پر آگاہ کیا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے نہیں کھیل سکتے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہر طرح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، حکومت نے بس کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹیم کو اسٹیڈیم پہنچانے کی بھی پیشکش کی، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک بھارت ہوسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ملک کو جب بھی مشکل پڑی بیرون ملک پاکستانیوں نے تعاون کیا، گزشتہ برس بیرون ملک پاکستانیوں نے 29.4ارب ڈالر کی ترسیلات ملک میں بھیجیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم پاکستان منتقل ہوچکی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بیرون ملک آباد پاکستانی کمیونٹی کو ملکی حالات سے آگاہ رکھیں، بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں نادرا ڈیسک کے قیام پر چیئرمین نادرا کے شکرگزار ہیں، نادرا ڈیسک کے قیام سے بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔
اس کے علاوہ ہم بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے لیے براہ راست پی آئی اے فلائٹس کی کوشش کررہےہیں، ماضی میں دیگر اداروں کی طرح پی آئی اے کو بھی نوچا گیا، پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامناہے اور جہاز بھی چاہئیں،پی آئی اے دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکاتھا، پی آئی اےمیں اصلاحات کی کوششیں کررہے ہیں، پاکستان اورامریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی عوام صیہونیوں سے مطمئن نہیں
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے نے شہریوں کو سب
نومبر
چینی بحری جہازوں پر نئے محصولات سب کے لیے نقصان دہ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے 17 اپریل کو نئے ضوابط
اپریل
اسرائیل کا شام کے اہم علاقے میں ریڈار نظام نصب کرنے کا منصوبہ
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ
جولائی
بچوں کے جنسی استحصال میں ٹرمپ کے ملوث ہونے کے بارے میں مسک کے پیغام پر ایف بی آئی کا ردعمل
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے
جون
(ن) لیگی رہنماؤں کے مذاکرات مخالف بیانات پر پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے 2 سینئر اراکین کی جانب سے
مئی
یونی پولر ورلڈ آرڈر کے خاتمے کے تین راستے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: عالمی احکامات جنگ میں شکست یا ڈیٹرنس میں ناکامی، معاشی
جولائی
عرب ممالک کا چین کی طرف جھکاؤ ؛امریکہ پریشان
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے مرکز میں چینی فوجی اڈے کی تعمیرکے
نومبر
بھارت کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ
اپریل