شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی جہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع سینٹورس مال میں رہائشی اپارٹمنٹ بھی موجود ہیں جہاں بڑی تعداد میں جڑواں شہروں کے لوگ شاپنگ کے لیے جاتے ہیں۔

امدادی ٹیموں کے آنے میں تاخیر کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور آگ سے دھوئیں کے بادل دور سے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ فوری طور پر آگ بھڑکنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

دارالحکومت کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مال میں موجود تمام افراد کے بحفاظت انخلا سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مال کے اندر سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان، سینئر پولیس افسران اور انتظامی عہدیداران بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ریسکیو اور آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مال کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی بھی دکان کو نقصان نہیں پہنچا البتہ مال کے بیرونی حصہ میں ہلکی آگ موجود ہے جسے بجھایا جارہا ہے۔

دریں اثنا پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ آگ بجھانے کی کوششوں میں بھی مدد کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ کی ایک ٹیم اور تین فائر ٹینڈرز زیر استعمال ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو جبکہ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا بینکوں کی مدد سے کم آمدنی والے طبقے کیلئے سستی ہاؤسنگ اسکیم لانے پر غور

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کم آمدنی والے طبقے کے لیے سبسڈائزڈ

اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے

?️ 14 مارچ 2021عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش

پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان

روس اور پاکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا آغاز

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوستی 2024 کے عنوان سے روس اور پاکستان کے درمیان مشترکہ

نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کے پرامن مظاہرے میں پولیس کی مداخلت 

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں کے ایک نئے دور کے ساتھ

ایران کا امریکہ کو پیغام

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا

فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ

مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے