?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2021 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، سی ایس ایس کا امتحان دینے کیلئے 39 ہزار 650 امیدواروں نے اپلائی کیا، ان امیدواروں میں 17 ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔
رواں سال سی ایس ایس کے تحریری امتحان 364 امیدوار کامیاب ہوئے۔ سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کا تناسب 2.11 فیصد رہا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تحریری امتحان میں تین نمایاں پوزیشن ہولڈرز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں بلورخان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سردارعثمان سلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سی ایس ایس کے تحریری امتحان کی پہلی نمایاں پوزیشنوں میں فائزہ اکمل تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہی۔
واضح رہے گزشتہ 5 سالوں میں سی ایس ایس امتحان میں پاس ہونے کی شرح انتہائی کم ہونے لگی ہے۔ پچھلے سال 2020 میں سی ایس ایس کا امتحان صرف 1.96 فیصد پاس کر سکے۔ امتحانات میں 18 ہزار 553 میں سے صرف 376 امیدوار ہی کامیاب قرار پائے جبکہ 18 ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے۔ اسی طرح سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار521 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے بکھرنے کے آثار
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کی ریپبلکن پارٹی نے ایک مسودہ تیار کیا
جون
جرمنی یوکرین کو مزید ہتھیار نہیں بھیج سکتا
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر برلن اپنے
اگست
آزادکشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزاد
جولائی
کینسر سے جنگ لڑ رہی نائلہ جعفری کی مدد کے لئے اداکار بھی تیار
?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ نائلہ جعفری گزشتہ 5 سال سے کینسر سے
اپریل
اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، مسلم لیگ ضیا کا پی ٹی آئی میں انضمام
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق فوجی آمر ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق نے
مارچ
کون سے امریکی ہتھیار یوکرین تک نہیں پہنچے؟
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: شائع شدہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے یوکرین کو ہتھیاروں
مارچ
جارج سوروس دنیا کے لیے خطرناک ہیں:بھارت
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس
فروری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ عراق، پاکستان،عراق کا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے تین روزہ سرکاری
جون