سیکیورٹی فورسز کی باغ میں کارروائی، رنگ لیڈر عزیزالرحمٰن سمیت 4 خوارج ہلاک

?️

ضلع خیبر: (سچ خبریں) ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خارجی ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشت گردوں میں رنگ لیڈر عزیر الرحمٰن عرف قاری اسمٰعیل بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ہلاک خوارج میں رنگ لیڈر عزیزالرحمٰن عرف قاری اسماعیل بھی شامل ہے جبکہ رنگ لیڈر مخلص بھی سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ 22/23 جنوری کی رات کو خارجی دہشت گردوں کا ایک گروپ پاکستان-افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا اور مؤثر طریقے سے خارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کی عبوری حکومت سے یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی تھی کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کا استعمال نہیں کرنے دے گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مزید اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں:عرب لیگ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب لیگ نے شام کی سالمیت کی حفاظت پر زور دیتے

وزیر داخلہ کا دعویٰ، اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ

سعودی عرب میں سزائے موت دیے جانے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب

آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے

?️ 7 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 15

کویت کا بین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بین الپارلیمانی یونین کے صدر سے

سویڈن کو قرآن کے مقابلے میں آنا مہنگا پڑ گیا

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلام کے مقدسات

پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے