سیکیورٹی فورسز کا کوہلو میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع کوہلو میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے مطابق انسدادِ دہشتگردی کی کاروائیاں جاری رکھیں گی۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشتگردی کا ناسور مکمل ختم کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی، سرفراز بگٹی

?️ 28 اگست 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

مسک کی امریکی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کی متنازع تجویز

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایلون مسک، ٹیک ارب پتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی

حریت کانفرنس کا نظر بند حریت رہنماﺅں،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️ 2 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

چین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:چین کا 133 مسافروں کو کومنگ سے گوانگ زو لے جانے

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی خزانہ محکمے نے ایران سے منسلک جہازوں کے خلاف نئی

اب تک اسرائیل پر 500 راکٹ داغے جا چکے ہیں:صہیونی میڈیا

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے

جنگ نے صیہونی معاشرے کو شدید سماجی بحران میں دھکیل دیا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ جاری جنگ نے صیہونی

عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیے جانے کا امکان

?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے