?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہوگئی، ترمیم کی حمایت میں 64 ووٹ آئے، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا، اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم پیش کی جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا، آئینی ترمیم کے حق میں 64 ووٹ آئے ، ترمیم کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آئینی ترمیم کی منظوری کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کے حق میں 64 ووٹ کاسٹ ہوئے، ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی شدید بیمار اور وینٹیلیٹر پر ہیں، ان کا ووٹ نہیں پڑ سکا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ بات چیت سے معاملہ آگے بڑھایا، اور تمام اراکین کو آئینی ترمیم میں بحث کا حصہ بنایا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے تحت تمام سیاسی جماعتوں نے بات چیت کی، کوشش کی گئی اور متفقہ طور پر آئینی ترمیم لائی گئی۔
قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے دوران آئین میں 27 ویں ترمیم کی شق وار منظوری کا سلسلہ جاری رہا، اور تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں۔
سینیٹ کے 64 اراکین نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر سیف اللہ اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیے۔
اپوزیشن ارکان نے آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
قبل ازیں 27 ویں آئینی ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سربراہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے رپورٹ پیش کی۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں، کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت بنانے کے لیے منظور کیا ہے۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ جو آئینی عدالت بنے گی اس میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی، کمیٹی نے غور و خوض کے بعد بہت ساری تبدیلیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے تجویز دی کہ ہائی کورٹ میں 7 سے 5 سال کی مدت ملازمت رکھنے والے جج کو آئینی عدالت کا جج لگایا جائے گا، کمیٹی نے ایک ٹیکنوکریٹ کو شامل کیا ہے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیٹی نے سو موٹو پاور کو رکھا ہے لیکن اس عمل کو درخواست سے مشروط کیا گیا ہے، جب کوئی درخواست دے گا اور آئینی عدالت سمجھے گی کہ یہ ضرورت ہے تو سماعت ہو گی۔
قائمہ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلے سے متعلق ترمیم بھی تجویز کی گئی ہے، تبادلے کا طریقہ تبدیل کر کے اسے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کے شرائط کے تحت تبادلہ ہوگا۔
سینیٹر فاروق ایچ نائک نے کہا کہ اگر کوئی جج انکار کرتا ہے تو اس کے خلاف ریفرنس فائل ہوگا تاکہ وہ انکار کی وجوہات بتا سکے، اگر وہ جائز وجوہات نہ بتا سکا تو ریٹائر تصور ہوگا۔
سربراہ قائمہ کمیٹی نے مزید بتایا کہ صدر کو تاحیات استثنیٰ دینے کی شق میں ترمیم کی گئی ہے، اگر وہ پبلک آفس ہولڈر بنتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا، پبلک آفس ختم ہونے کے بعد استثنیٰ دوبارہ حاصل ہوگا۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کمیٹی نے سفارش کی کہ اسپیکر جوڈیشل کمیشن کے لیے ممبر منتخب کریں گے، وہ عورت یا غیر مسلم یا ٹیکنوکریٹ کو کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے یہ شق ڈالی کہ ایک سال میں کیس کا فیصلہ نہ ہوا تو اسٹے ختم ہو جائے گا۔
آئینی ترمین کے حق میں ووٹ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اپنی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہاں سے اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں مجھے آپ ڈی نوٹی فائی کردیں۔
بعدازاں سینیٹ اجلاس جمعرات کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی-فرانسیسی-سعودی مثلث کی ایک بار پھر لبنان کے ملکی مسائل میں مداخلت
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے امریکی-فرانسیسی-سعودی مثلث کے لبنانی حکومت کی تشکیل لائن
اگست
فلسطینی مزحمتی تحریک کے ہاتھوں صیہونیوں کو لگام
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:سیف القدس کی لڑائی میں فلسطینی مزاحمت نے فلسطین کے لیے
ستمبر
اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی یوسف رضا گیلانی کی جیت ہو گی، سلیم صافی
?️ 17 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم
فروری
اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے
?️ 18 اگست 2025اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ
اگست
سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے اہم فتویٰ جاری کردیا
?️ 23 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کورونا وائرس کے
اپریل
عامر خان نے کرینہ کیلئے ساڑھی کتنے کی خریدی تھی؟
?️ 20 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کیلئے
جنوری
یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic
ستمبر
اسرائیل کی اشدود بندرگاہ پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملہ
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کی طرف سے اشدود
جنوری