سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سربراہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے رپورٹ پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں، کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت بنانے کے لیے منظور کیا ہے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ جو آئینی عدالت بنے گی اس میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی، کمیٹی نے غور و خوض کے بعد بہت ساری تبدیلیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے تجویز دی کہ ہائی کورٹ میں 7 سے 5 سال کی مدت ملازمت رکھنے والے جج کو آئینی عدالت کا جج لگایا جائے گا، کمیٹی نے ایک ٹیکنوکریٹ کو شامل کیا ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیٹی نے سو موٹو پاور کو رکھا ہے لیکن اس عمل کو درخواست سے مشروط کیا گیا ہے، جب کوئی درخواست دے گا اور آئینی عدالت سمجھے گی کہ یہ ضرورت ہے تو سماعت ہو گی۔

قائمہ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلے سے متعلق ترمیم بھی تجویز کی گئی ہے، تبادلے کا طریقہ تبدیل کر کے اسے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کے شرائط کے تحت تبادلہ ہوگا۔

سینیٹر فاروق ایچ نائک نے کہا کہ اگر کوئی جج انکار کرتا ہے تو اس کے خلاف ریفرنس فائل ہوگا تاکہ وہ انکار کی وجوہات بتا سکے، اگر وہ جائز وجوہات نہ بتا سکا تو ریٹائر تصور ہوگا۔

سربراہ قائمہ کمیٹی نے مزید بتایا کہ صدر کو تاحیات استثنیٰ دینے کی شق میں ترمیم کی گئی ہے، اگر وہ پبلک آفس ہولڈر بنتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا، پبلک آفس ختم ہونے کے بعد استثنیٰ دوبارہ حاصل ہوگا۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کمیٹی نے سفارش کی کہ اسپیکر جوڈیشل کمیشن کے لیے ممبر منتخب کریں گے، وہ عورت یا غیر مسلم یا ٹیکنوکریٹ کو کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے یہ شق ڈالی کہ ایک سال میں کیس کا فیصلہ نہ ہوا تو اسٹے ختم ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

قطر میں العدید امریکی ایئر بیس ؛ تاریخ، اہمیت اور ایرانی حملے کی تفصیل

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:العدید ایئر بیس، جو خلیج فارس کی سب سے اہم

مصر میں سوئیڈش سفارتخانے کا اپنی حکومت مخالف بیان

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:قاہرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے جمعے کی شام اسٹاک

ان شاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی، وزیر اعظم آفس کی جانب سے ٹویٹ

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کی 

ڈیجیٹل دہشت گردی کیا ہے؟ فوج اس لفظ کو کیوں استعمال کرتی ہے؟

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سوموار

حماس کو تباہ کرنا ناممکن

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی

محسن نقوی کا چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی انکوائری کا حکم

?️ 3 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں

بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی

?️ 24 مئی 2021ڈھاکا (سچ خبریں) حال ہی میں بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ میں

ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا

?️ 8 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تفصیلات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے