سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات اسپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے۔

ادھر، پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ اور مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر انتخابات کے لیے بھی پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پبلک نوٹس 9 جولائی، کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی تاریخ 10 اور 11 جولائی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

ساجد میر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل الیکٹورل کالج نا مکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے، اس کا بھی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق مرحوم ساجد میر کی خالی سیٹ پر ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی 16 جولائی تک واپس لیے جاسکیں گے، پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔

کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025 کو جمع کروائےجا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائےگی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی لسٹ ختم ہوچکی ہے لہذا اسے 10 جولائی تک اپنی ترجیحی لسٹ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے 2 جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لیے بھی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں تاکہ ممبران اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

مشہور خبریں۔

اگر اگلے الیکشن میں ٹرمپ کا حریف ہونا میری خوش قسمتی ہے:بائیڈن

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  جو بائیڈن نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ

بچوں کے ویڈیو گیمز میں اسرائیل کی حمایت میں گرافک اشتہارات، والدین تشویش میں مبتلا

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جس

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا اظہار مایوسی

?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

2022 کے پیلے ہفتے میں کراچی میں بارش کا امکان

?️ 30 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جنوری 2022 کے پہلے

اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکتا: سابق صیہونی وزیر جنگ

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اور سابق عہدیداروں نے ایک کے بعد دیگرے ایسے

حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں نے لبنان کی سیاسی صورتحال کو ہلا کر رکھ دیا ہے: روسی سفیر

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:بیروت میں روسی سفیر نے تاکید کی کہ حزب اللہ تحریک

ایران کی بڑی انٹیلی جنس کامیابی پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے ایران کی جانب سے اس ریاست

 حماس کے مجاہدین کا رویہ انسانیت پر مبنی تھا:اسرائیلی قیدی کا اعتراف

?️ 16 اکتوبر 2025 حماس کے مجاہدین کا رویہ انسانیت پر مبنی تھا:اسرائیلی قیدی کا اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے