?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات اسپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے۔
ادھر، پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ اور مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر انتخابات کے لیے بھی پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پبلک نوٹس 9 جولائی، کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی تاریخ 10 اور 11 جولائی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
ساجد میر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل الیکٹورل کالج نا مکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے، اس کا بھی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق مرحوم ساجد میر کی خالی سیٹ پر ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی 16 جولائی تک واپس لیے جاسکیں گے، پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔
کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025 کو جمع کروائےجا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائےگی۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی لسٹ ختم ہوچکی ہے لہذا اسے 10 جولائی تک اپنی ترجیحی لسٹ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے 2 جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لیے بھی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں تاکہ ممبران اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔


مشہور خبریں۔
وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
اکتوبر
انصار اللہ کی جانب سے لبنان پر اسرائیلی جارحیت اور ہاکبی کے بیانات کی مذمت
?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر نے اعلان کیا
فروری
غزہ میں محاصرہ اور حملے جاری، نسل کشی اور انسانی بحران میں شدت؛ حماس کا بیان
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حملے، محاصرہ اور
جون
پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
?️ 10 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)
اکتوبر
پاک فوج اور حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، دہشتگردوں کی جہاں پناہ گاہیں ہوں گی انہیں بھگتنا ہوگا۔ خواجہ آصف
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں
اکتوبر
استقامت کی علامت بننے والی امریکی لڑکی
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:آج سے بیس سال قبل آج کے دن امریکہ کی سڑکوں
مارچ
امریکہ نے یو اے ای سے معافی مانگ لی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:امریکہ نے یمنی حملوں کے جواب میں تاخیر پر متحدہ عرب
اپریل
سیاسی اختلاف کو نفرت میں نہ بدلیں، لیڈر کو قید رکھنا مناسب نہیں۔ بیرسٹر گوہر
?️ 24 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے
فروری