سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی فہرست جاری، صنم جاوید، زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد

?️

لاہور: (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق جنرل نشست کے لیے پی ٹی آئی کے زلفی بخاری اور خواتین کی نشست پر صنم جاوید کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔

جنرل نشست کے لیے پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، مصدق ملک اور مصطفیٰ رمدے کے کاغذات بھی منظور کرلیے گئے۔

علاوہ ازیں سینٹ کی جنرل نشست کے لیے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، حامد خان، احد چیمہ اور عمر سرفراز چیمہ کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ 21 مارچ تک الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدزاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

48 نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا جن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں اور خواتین کی 2 علما اور ٹیکنوکریٹ کے لیے 2 اور غیر مسلم کی ایک نشست پر انتخاب ہوگا۔

سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ اور ایک غیر مسلم کی نشست پر انتخاب ہوگا، خیبر پختونخوا کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

اس کے علاوہ بلوچستان کی 7 جنرل ، 2 خواتین ،2 علما اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر انتخاب ہو گا۔

14 مارچ کو سینیٹ کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سمیت 4 امیدوار کامیاب ہوگئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوئے۔

اس وقت پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی کل تعداد 100 ہے، جس میں 4 صوبوں سے 23، سابق فاٹا اور اسلام آباد سے 4، 4 اراکین شامل ہیں، صوبے کے لیے مختص کردہ 23 نشستوں میں 14 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے، 4 ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی رکن کے لیے مختص ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد جاری، درجنوں افراد زخمی ہوگئے

?️ 9 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے

حماس کی جانب سے قطر سے متعلق دعووں کی تردید

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے

لبنان میں پھٹنے والے وائرلیس آلات کس ماڈل کے تھے؟

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حالیہ دھماکوں کے دوران استعمال ہونے والے وائرلیس

بشار الاسد کے دورہ تہران کی سیاسی اور اقتصادی جہتیں

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد کل اتوارکو غیر اعلانیہ دورے پر

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی، دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 11 مارچ کو طلب

?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ

بائیڈن کو مہنگائی کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ وہ امیر ہیں: امریکی سینیٹر

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   ریپبلکن پارٹی کے ایک سینئر قانون ساز نے پیر کی

غزہ کے خلاف قابضین کا خطرناک منصوبہ؛ غزہ سٹی اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں اہم ہے؟

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: جہاں صہیونی میڈیا غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اس

یوکرین میں سی آئی اے اور امریکی اسپیشل گارڈ کی خفیہ سرگرمی

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے