?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سول بیوروکریسی، افسر شاہی کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر سینیٹر دنیش کمار کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سول بیوروکریسی اور افسر شاہی کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر سینیٹر دنیش کمار نے بیوروکریسی کے فوٹو سیشنز اور شو بازی پر کڑا ردعمل دیا ہے۔
بلوچستان عوام پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں بحث کے لیے تحریک جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت فوری نوٹس لے کر غیر ذمہ دار افسران کا احتساب کرے۔
تحریک کے متن کے مطابق سینیٹر دنیش کمار نے سوٹ بوٹ، ٹائی اور چشمہ لگا کر فوٹو شوٹ کرنے والے افسران پر شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لے کر غیر ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے۔
سینیٹر د نیش کمار نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں افسران کا ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں مصروف ہونا افسوسناک عمل ہے، افسران کا طرزِ عمل متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آفات کے وقت افسران کی توجہ صرف ریلیف اور بحالی پر ہونی چاہیے، متاثرین کو ہمدردی، اخلاص اور فوری مدد چاہیے، تشہیری حربوں کی ضرورت نہیں ہے۔
ہندو سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ قومی سانحات کے دوران افسران کے لیے واضح اصول و قواعد بنانے کی تجویز عمل میں لائی جائے، سیلاب متاثرین کی بحالی کو ترجیح بنانے پر زور دیا جائے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات کریں گے؛جرمن چانسلر کا اعلان
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ یہ ایک
ستمبر
گروپ20کے رکن ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، بشیر عرفانی
?️ 14 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اپریل
حماس اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے
دسمبر
پاکستانی سینیٹر کی جانب سے یمنی قیادت پر اسرائیلی حملے کی مذمت
?️ 31 اگست 2025پاکستانی سینیٹر کی جانب سے یمنی قیادت پر اسرائیلی حملے کی مذمت
اگست
وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات میں ایک اور چیلنج
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی بینک کے چیئرمین کی
جولائی
بجٹ 24-2023 میں رکھے گئے اہداف غیر حقیقی ہیں، صنعتکار
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری
جون
یمن میں مستقل جنگ بندی قائم کی جائے: اقوام متحدہ
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس
ستمبر
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے:وزیر خزانہ
?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری
جون