?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششیں 2 سال تک جاری رہ سکتی ہیں قوم کو متحد ہو کر سیلاب سے تباہ ہونیوالوں کی مدد کرنی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیئر اینکرز پرسنز نے اسلام آباد میں فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر اور چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے سیلاب سے ملک بھر میں ہونے والی تباہی اور سیلاب کے بعد ریسکیو کاموں کے لیے مسلح افواج، انتظامیہ اور مختلف اداروں کے کردار کے ساتھ غیر ملکی امدادی کارروائیوں سے متعلق اینکر پرسنز کو آگاہ کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس بحران میں ہمارے ہیروز نے جانیں خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں بچائیں، ریسکیو اور ریلیف ٹیموں نے انتھک محنت کی ہے، مسلح افواج اور سول انتظامیہ کے افسران میدان میں موجود رہے، مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کیلئے ان کی آنکھوں میں درد دیکھ سکتا ہوں، سول سوسائٹی کے ادارے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اب 20 پسماندہ ترین اضلاع کیلیے 40 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے سیلابی صورتحال اجاگر کرنے اور امدادی سرگرمیوں کی ضرورت بتانے پر میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اس قدرتی آفت پر توجہ مرکوز رکھے اور اس سے ہونیوالی تباہی اور لوگوں کے مصائب کو اجاگر کرے، میڈیا قوم میں امدادی کارروائیوں کیلئے جذبہ جگائے رکھنے میں مدد کرے۔
این ایف آر سی سی نے صحافیوں کو نقصانات، مواصلاتی ڈھانچے اور بحالی کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اب 20 پسماندہ ترین اضلاع کیلیے 40 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ ریل، سڑکوں کا نیٹ ورک کھولنے اور متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی پر بھی روشنی ڈالی۔
مشہور خبریں۔
حماس مقاومت کے آپشن پر کاربند / ہم ایک مکمل جنگ کے مرحلے میں ہیں
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو
دسمبر
ایران کے صدر کے دورہ عراق کے فواید
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے تین روزہ دورے میں ہمارے ملک کے صدر
ستمبر
اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور
?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
جولائی
ہمارا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا ہے: روس
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی
مارچ
آج ہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے: اسد عمر
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو
اکتوبر
بھارت 1947 سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 25 اکتوبر 2023سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا
اکتوبر
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے۔ میئر کراچی
?️ 8 جون 2025کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ
جون
خواتین کے مختصر لباس سے معاشرے پر اثر پڑتا ہے
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہااگر خواتین بہت
جون