?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر کبیر احمد محمد شاہی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے کے ساتھ خوراک کی کمی کے علاوہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کبیر احمد شاہی کے ساتھ دیگر رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو این جی اوز کے رحم و کرم پر چھوڑ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب کا پانی تاحال موجود ہے اور لوگوں کے پاس اپنے گھروں کو واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی اہلکار مستحق متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے بجائے امدادی سامان کو گوداموں میں رکھ کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل پارٹی نصیر آباد، کچھی اور بولان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔
نیشنل پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ وہ امدادی سامان کہاں گیا جو این جی اوز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر غیر ملکی کاؤنٹیز نے فراہم کیا، جب کہ بلوچستان میں متاثرین کو خیمے، مچھر دانی وغیرہ جیسا کوئی امدادی سامان نہیں ملا۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی متاثرین کو ڈونرز، این جی اوز اور مقامی انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کی بلاواسطہ مدد نہیں کر سکتے، خیمے اور ضرورت کی چیزیں دستیاب ہیں جو متاثرین کے بجائے منظور شدہ لوگوں کو دی جارہی ہیں، قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کیرتھر، پیٹ فیڈر اور دیگر نہروں کی صفائی کا کام شروع کرے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی متاثرین کو ڈونرز، این جی اوز اور مقامی انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
مشہور خبریں۔
ہم امریکہ کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کا جائزہ لے رہے ہیں: چین
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت نے کل ایک بیان جاری کیا
مئی
آرامکو کے 4% شیئرز سعودی اسٹیٹ فنڈ میں منتقل
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے آرامکو کے 4 فیصد حصہ کو سرکاری
فروری
غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونے تک اسرائیل بحیرہ احمر کی ناکہ بندی میں رہے گا
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کے سربراہ کے مشیر عبد الالہ محمد حجر نے کہا
دسمبر
عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک تعاون کرنا ہوگا:عثمان بزدار
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام
اپریل
علامہ طاہر اشرفی نے قوم سے جمعہ کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی
?️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم کے معاون
مئی
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی؛ یورپ کو امریکی ہتھیار خریدنے پر افسوس
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: مشہور انگریزی اخبار کے مطابق جو طویل عرصے سے امریکی
مارچ
نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے
دسمبر
بشار اسد کی آسٹریلوی آرچ بشپ سے ملاقات
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:اتوار کو شام کے صدر بشار اسد نے عیسائی گرجا گھروں
جولائی