?️
صوابی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو فوری امدادی رقم ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بونیر، سوات، دیر سمیت مختلف اضلاع میں راستے بحال ہوگئے ہیں، یہ قدرتی آفت ہے، متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے، بارشوں سے 340 افراد شہید ہوئے، شہادتوں کی تعداد 500 تک ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے گھر گرے انہیں گھر بنا کردیں گے، جو گھر پانی کے راستوں میں ان کو بھی محفوظ جگہوں پر منتقل کریں گے، عدالتوں سے درخواست ہے کہ تجاوزات کرنے والوں کو اسٹے نہ دیا کرے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھیں گے، سرکاری ملازمین ایک دن کی تنخواہ دیں گے، مالی طورپرہمارا صوبہ مستحکم ہے، ہم نے متاثرین کو معاوضہ دینا بھی شروع کردیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے بروقت ریسکیو اور فوری رسپانس دینے پر متعلقہ محکموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صوابی میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے محکمہ ریلیف اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کی رقم ڈبل کر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
انڈونیشیا اور فرانس کے درمیان 11 بلین ڈالر کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط
?️ 29 مئی 2025سچ خریں: انڈونیشیا اور فرانس نے ایمانوئل میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا
مئی
صنعا اپنے مطالبات پر قائم
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع کے مطابق صنعاء میں عمانی ثالثی ٹیم
دسمبر
بائیڈن سب سے زیادہ غیر مقبول امریکی صدر
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: تازہ ترین گیلپ پولز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
فروری
بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی آبی جارحیت اور چھیڑ چھاڑ کا
جون
چین کا امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو سپرسونک میزائل بنانے پر انتباہ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںچین نے سپرسونک میزائل بنانے میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے
اپریل
یمن، مغربی دنیا اور اسرائیل کے لیے اندھی کھائی بن چکا ہے؛ برطانوی اسٹریٹیجک ادارے کا اعتراف
?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:برطانوی اسٹریٹیجک کمپنی Azure Strategy نے یمن کو مغربی طاقتوں
جولائی
200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ 300 سے
اکتوبر
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں قابل سماعت قرار
?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے
فروری