?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد سوئٹزرلینڈ اور پرتگال کی مشترکہ آبادی سے بھی کہیں زیادہ ہے، سیلاب سے ہونے والی تباہی سے کوئی ملک اکیلا نہیں نمٹ سکتا اور آنے والے وقت میں پاکستان کو مزید امداد کی سخت ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ابتدائی طور پر 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی تھی تاہم بڑھتی ہوئی آبی بیماریوں اور تباہی کے اثرات کے پیش نظر عالمی ادارے نے امداد میں پانچ گنا اضافہ کرتے ہوئے 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ اور پاکستان کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فلیش اپیل کی تقریب منعقد کی گئی جس سے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے خطاب کیا۔
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 700 سے زائد افراد جاں بحق اور 1300سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت سیلاب متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان شدید متاثر ہوا ہے اور تقریباً 79 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ سوا 3 کروڑ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آبادی میں سب سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اور شدید مون سون بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب نے ملک کی بڑی آبادی کو نقصان پہنچایا ہے۔
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ تباہ کاریوں سے 46 ہزار کلومیٹر پر محیط 35 اضلاع شدید متاثر ہوئے، ملک میں 2 کروڑ 6 لاکھ سیلاب زدگان کو خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات کی اشد ضرورت ہے اور یہ تعداد سوئٹزرلینڈ اور پرتگال کی مشترکہ آبادی سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا مستقبل وقت داؤ پر لگ چکا ہے، بالخصوص خواتین کے حوالے سے اعداد و شمار حیران کن ہیں جو اس موسمیاتی آفت سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 11 اضلاع مکمل طور پر زیر آب ہیں، کئی سیلاب زدگان صاف پانی، ادویات، خوراک اور خشک زمین کے منتظر ہیں، 14 ہزار سے زائد طبی سہولیات شدید متاثر ہوئی ہیں، ملک کا ایک بڑا حصہ بالخصوص جنوب کے کئی علاقے زیر آب ہیں جہاں شہریوں کو صاف پانی میسر نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ موسم سرما میں سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہوں گے، حکومت کی جانب سے 5 ہزار 98 شہروں کو چھت فراہم کردی گئی ہیں لیکن اس کے علاوہ مزید 79 لاکھ شہری اب بھی خشک زمین اور محفوظ چھت کے منتظر ہیں۔
انہوں نے آنے والے دنوں میں سیلاب متاثرین کو پیش آنے والی ممکنہ مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں 40 لاکھ افراد نقطہ انجماد پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوں گے، جبکہ گرم علاقوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
شیریں رحمٰن کا کہنا تھا کہ 71 لاکھ شہری اس وقت غذائی قلت کا شکار ہیں، حکومت نے پہلے مرحلے میں 39 لاکھ متاثرین کو ریلیف پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، پہلے مرحلے میں ہماری ترجیح شدید غذائی قلت والے علاقوں کو ریلیف پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلیف آپریشن کے کا کام سست روی کا شکار ہے کیونکہ سیلاب کا پانی 13 ہزار کلومیٹر طویل سڑک اور 440 پُلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ملک کے معاشی نظام پر بھی اثر پڑا ہے، اس تمام صورتحال میں امدادی سامان کو متاثرہ علاقوں تک پہنچانا حکومت کے لیے مشکل ہوگیا ہے، یورپی ممالک کی طرح پاکستان کے پاس اضافی پیکج موجود نہیں ہے، ملک کے خراب معاشی حالات کی وجہ سے حکومت شہریوں کے بہتر مستقبل کے لیے انہیں نوکریاں نہیں دے سکتی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اب تک غریب افراد کو 70 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ انسانوں کی جان بچانے کے لیے ہم ہر ممکن حد تک جارہے ہیں اور ہر کسی سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے کہ کوئی ملک اکیلا اس سے نہیں نمٹ سکتا ہے، یہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی اس صدی کی سب سے بڑی تباہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب نئے اتحاد کی ضرورت ہے اور جانیں بچانے کے لیے ایسا کیا جاسکتا ہے، مرنے والے افراد میں سے ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے اور ہمیں وقت سے جیتنا ہے کیونکہ موسم سرما بہت تیزی سے آرہا ہے جس میں لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم دنیا سے صرف اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں اس مشکل وقت میں اکیلا نہ چھوڑیں، ہم نے پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف 20 سال طویل جنگ لڑی ہے جس میں ہم نے 80 ہزار سے زائد جانیں گنوائیں۔
ادھر پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر جولیئن ہارنیس نے کہا کہ پاکستان کے لیے 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل ہرگز کافی نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن کی آزادی قریب ہے جارحوں کے خلاف قومی اتحاد کی ضرورت
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی انصار الله سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے
اپریل
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے
مئی
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی، شبلی فراز
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز
مئی
سپریم کورٹ: پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز
جنوری
قابض صیہونی فلسطینیوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے:عراقی رہنما
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے غزہ میں ہونے
اگست
عراق کو اب اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے:عراقی وزیر اعظم
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم جو پیر کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر
جولائی
سعودی اتحاد نے مغربی یمن میں 214 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: المسیرہ نیوز نیٹ ورک نے آفیسرز روم کے ایک ذرائع
ستمبر
عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے، محمود خان اچکزئی
?️ 11 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا
فروری