?️
لاہور: (سچ خبریں) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اس وقت پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب سروے 27اضلاع میں چل رہا ہے جو 60 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تقریبا ساڑھے 11ہزار افراد اور 2200سے زائد ٹیمیں 27اضلاع میں سروے کررہی ہیں، سروے ٹیموں کو دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں، سیلابی پانی سے گزرکر متاثرہ گھروں تک پہنچ رہی ہیں، آخری سیلاب متاثرہ فرد تک پہنچا جائے گا۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ 27اضلاع میں 2855موضع جات کو آفت زدہ قراردیا جاچکا ہے، ہم 27اکتوبر تک تمام 27اضلاع میں4754دیہات اورموضع جات کا سروے مکمل کرلیں گے، ہمیں اپنی سروے ٹیموں پر پورااعتماد ہے، تقریباً 3لاکھ 73ہزارسے زائد گھرانوں کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریبا ایک لاکھ سے زائد ہاؤس ہولڈ یونٹس کا نقصان رپورٹ ہوا ہے، ان 1لاکھ گھرانوں میں سے 31فیصد پکے اور69فیصد کچے گھر شامل ہیں، اب تک تقریباً10لاکھ49ہزار635ایکٹر فصلیں تباہ اورخراب ہونے کا سروے مکمل ہوچکا ہے، چاول کی فصل 4لاکھ64ہزار584ایکڑ خراب ہوئی۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سےکپاس تقریباً66ہزار951ایکڑمختلف اضلاع میں خراب ہوچکی ہے،7ہزار656جانور رپورٹ ہوئے ہیں، 1950چھوٹے اورباقی بڑے جانوروں کا نقصان ہوا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز بڑے جانور کے نقصان پر 5لاکھ اورچھوٹے کیلئے50ہزارروپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سیلابی سروے ایک اسٹرکچرڈ،شفاف اورڈیجیٹل طریقے سے کیا جارہا ہے، ڈیٹا تمام مراحل سے گزرچکا ہے، اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کی نادرا نے تصدیق کی ہے، نادرا نے تصدیق کی ہے کہ یہ پنجاب کے مستقل شہری ہیں۔
یہ بھی بتایا کہ 3لاکھ 73ہزار متاثرین میں سے ڈیڑھ لاکھ سیلاب متاثرین کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق ہوچکی ہے، اس وقت 75ہزارسے زائد لوگوں کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹ بن چکے ہیں، تقریباً 25ہزار سے زائد لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ بن چکے ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے زور دیا کہ تمام متاثرین کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس میں امداد دی جائے گی، ہم اگلے ہفتے سے 15اضلاع سے امداد کی تقسیم کرنے جارہے ہیں، ہم اگلے ہفتے سے 15اضلاع سے امداد کی تقسیم کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں تحصیل لیول پر بینک آف پنجاب کی کیمپ سائیڈ بنیں گی، کئی اضلاع میں بینک آف پنجاب کی کیمپ سائیڈ فعال ہوچکی ہے، ھیک دن پہلے سیلاب متاثرین کے رجسٹرڈ موبائل نمبرز پر بینک آف پنجاب کی جانب سے پیغام بھیجا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب اورضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کو کیمپ تک آنے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کریں گی، بینک آف پنجاب سیلاب متاثرین کو باوقار طریقے سے امدادی پیکج فراہم کرے گا، 50ہزار روپے کی رقم کیمپ سائیڈ سے ہر متاثرہ شخص کو ملے گی، باقی رقم اے ٹی ایم اوربینک اکاؤنٹ میں موجود ہوگی۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ متاثرین ایک دن میں 3لاکھ تک بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم سے رقم نکلواسکتے ہیں، پی ڈی ایم اے،نادرا اورتمام پارٹنرز24گھنٹے سیلاب متاثرین تک ان کی امانت پہنچانے کیلئے کام کررہے ہیں، اگلے ہفتے پیر سے امداد پہنچانے کا کام شروع ہوجائے گا۔


مشہور خبریں۔
پانچویں انتخابات سے 100 دن پہلے صیہونی سیاسی جماعتوں کی آخری صف بندی پر ایک نظر
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے میں اس
جولائی
غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف
جنوری
پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں، بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: معروف بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ نے اعتراف کیا ہے
فروری
شہباز گِل کا احسن اقبال پر طنزیہ ٹویٹ
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے
فروری
فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی پیشی کا امکان
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹر سروس انٹیلی
جنوری
پی آئی اے کی دوسری پرواز کابل پہنچ گئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد کابل
اگست
مستعفی ججز سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے کوششیں کرتے رہے ہیں۔ رانا ثناءاللہ
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی
نومبر
بشریٰ بی بی کا بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی
فروری