سیلاب زدگان کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے امدادی سامان کی آمد جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد پاکستان کی جانب سے مدد کی اپیل کے جواب میں دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے امداد اور اظہار یکجہتی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کینیڈا، فرانس، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکی اور آذربائیجان نے مدد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔

کینیڈین وزیر برائے بین الاقوامی ترقی ہرجیت سجن نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کو 20 ہزار ڈالر مختص کیے ہیں۔

یہ فنڈز پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات اور نقد امداد کے لیے استعمال کرے گی۔

ہرجیت سجن نے مزید کہا کہ ‘ہم صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملکی شراکت داروں اور کثیرالجہتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ کینیڈا پاکستانی عوام کے لیے کیا اضافی مدد فراہم کر سکتا ہے’۔

کینیڈا، اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) کا بھی عطیہ دہندہ ہے جس نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 30 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں۔

یہ فنڈنگ ہلاکت خیز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت، غذائیت، خوراک، پانی اور صفائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری خدمات جلد از جلد فراہم کرنے کے لیے یو این سی ای آر ایف کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘میری طرح ملک بھر کے عوام پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے بارے میں فکرمند ہیں’۔

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے پاکستان میں انسانی جانوں کے تحفظ کی کوششوں پر کینیڈین وزیر اعظم اور کینیڈین عوام کا شکریہ ادا کیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ‘پاکستان میں سیلاب کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں، ہمیں صورتحال پر گہری تشویش ہے اور ہم پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے’۔

پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، میرا دل خاص طور پر بچوں کے لیے افسردہ ہے، کینیڈا کو وزیر اعظم شہباز شریف کی مدد کی اپیل کا جواب دینا چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنے وزرا سے رابطہ کر رہی ہوں کہ وہ اس ہنگامی صورتحال میں پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کینیڈین امداد بھیجیں’۔

قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (کیو آر سی ایس) نے اپنے ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر کو فعال کرتے ہوئے متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ایک لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا۔

قطر ہلال احمرسوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے ایک لاکھ ڈالرز مختص کیے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے، ان پر بیتنے والی تباہی کے ہولناک اثرات کو کم کر کے ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

قطر ہلال احمر سوسائٹی کے ہنگامی انسانی امداد کے منصوبے میں سندھ میں سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہوں کے لیے خیمے، حفظان صحت کی کٹس اور ایک ہزار کمبل فراہم کرنا شامل ہے۔

ترکیہ کی جانب سے امداد

سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کے ساتھ پہلا ترک طیارہ اتوار کی شام 8 بجے کے قریب پاکستان پہنچ گیا جب کہ ترکیہ سے ایک اور طیارہ بھی تقریباً 2 گھنٹے بعد 14 ٹن امدادی سامان لے کر کراچی پہنچا۔

اسی طرح ترک ہلال احمر سوسائٹی پی آر سی ایس کے تعاون سے جعفرآباد کے 300 خاندانوں کو 16 ہزار روپے کی نقد امداد، 300 حفظان صحت کی کٹس، 600 جیری کین اور 1500 مچھر دانیاں فراہم کر رہی ہے۔

مزید برآں، 100 خیمے اور 1000 کمبل ہوائی کارگو کے ذریعے انسانی امداد کے ساتھ وزارت داخلہ، ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی آف ترکی کی طرف سے بھیجے جائیں گے۔

فرانس کی وزیر خارجہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران تعاون کی پیشکش بھی کی۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے اظہار یکجہتی اور ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ مدد کی پیشکش پر فرانسیسی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔

دوسری جانب، اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے جذبات اور احساسات خوفناک سیلاب کا سامنا کرنے والے پاکستانیوں، لاپتا افراد کے خاندانوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں، فرانس متاثین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پہلی پرواز 3 ہزار ٹن سے زائد امدادی سامان لے کر پی اے ایف بیس نور خان پہنچی جب کہ آنے والے دنوں میں متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کے کم از کم 15 طیارے ملک میں اتریں گے۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے امدادی سامان وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حوالے کیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل پہلے سے زیادہ الگ تھلگ

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

لبنانی فوج کے مراکز پر اسرائیل کا حملہ جنگ بندی کی صریح تردید

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے عمل

صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت پوری طاقت سے سید حسن نصر اللہ کی

صہیونی پولیس کی آباد کاروں کی جاسوسی تنازعہ کا باعث بنی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی بستیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاسوسی کے

زیادہ تر امریکیوں کے نزدیک ٹرمپ نفرت انگیز

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 65 فیصد امریکی شہری

کورونا وائرس مجموعی طورپر 27 ہزار 785 زندگیاں نگل چکا ہے

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)  پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں

قاہرہ کا الازہر کے شیخ پر غزہ میں بھوک سے متعلق بیان ہٹانے کے لیے شدید 

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: العربی الجدید کے مطابق، مطلع ذرائع نے افشا کیا ہے

کیا امریکہ جنگ روکنے کے لیے کچھ کرے گا ؟

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے