?️
کراچی (سچ خبریں) سیلاب کے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے دریائے سندھ کے کناروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے اور وزرا کو نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نامزد وزرا اپنے اپنے علاقوں میں دریا کے دائیں اور بائیں کنارے کی نگرانی کریں گے۔
گڈو سے سکھر، مکیش کمار چاولہ دائیں کنارے، سردار محمد بخش مہر بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر سے کوٹری، جام اکرام اللہ دھاریجو دائیں کنارے، ناصر حسین شاہ بائیں کنارے کے فوکل پرسن ہوں گے۔
کوٹری سے نیچے ریاض حسین شاہ شیرازی دائیں کنارے، محمد علی ملکانی بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ایم پی ایز کو آئندہ ایک ہفتے حلقوں میں رہنے اور فوکل پرسنز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزراء کو محکمہ آبپاشی کے ساتھ مل کر خطرات کا جائزہ لینے اور پشتوں کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی گولانی بریگیڈ کا افریقی شیر مشق میں شامل
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: افریقی شیر 2025 مشق گزشتہ (اپریل) سے تیونس میں شروع
مئی
پنجاب حکومت کی کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی اجازت
?️ 9 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کی کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم
اپریل
کوئٹہ میں خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان
?️ 3 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا
ستمبر
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر
سعودی وزیرخارجہ کے دورۂ ایران پر عرب میڈیا کا ردعمل
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے سرکاری دورہ ایران اور شفاف اور مثبت
جون
حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ محسن نقوی
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی
ستمبر
عمران خان کی حکومت کو بچانے میں مریم نواز کا اہم کردار تھا
?️ 12 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا
اگست
فلسطینی کیمپ پر صیہونی حملہ، تین فلسطینی شہید اور چھ زخمی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: صیہونی فورسز کے درمیان جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب انہوں
مارچ