🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، اگر ان ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھر یہ پھٹیں گے ہی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے نہیں تو اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کی فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن منیجر کو توہین رسالت کے الزام میں بے دردی سے قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر سخت ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہوں، جو بھی قصور وار ہوا اسے سخت سزا دلوائیں گے۔
مشہور خبریں۔
روس نے دنیا کو قحط کے خطرہ سے دوچار کر دیا ہے:یورپی یونین
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کنہا ہے کہ
جون
برطانوی اشاعت کا حزب اللہ مخالف مضمون سراسر غلط
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا دنیا کے بڑے میڈیا کے بہاؤ پر بڑا کنٹرول
جون
برطانیہ اور امریکہ صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کیوں کرتے ہیں؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری
دسمبر
برطانیہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کو جرم قرار دینے کا منصوبہ
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی حکومت پچھلی حکومت کی
دسمبر
آخرکار نیتن یاہو نے حزب اللہ کے میزائلوں کے سامنے ہتھیار ڈال ہی دیے
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف
نومبر
’ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے‘
🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے پریوینشن آف
دسمبر
اسرائیل کے شام کو تقسیم کرنے کے خطرناک منصوبے کا انکشاف
🗓️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
کیا امریکہ اور اسرئیل ایران کا حکومتی نظام بدل سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور تل
جون