?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں، کنسٹرکشن سیکٹر مکمل فعال اور زرعی معیشت خوشحال ہے پاکستان کی کورونا کے خلاف شاندار حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کورونا وائرس میں پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف شاندار حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں۔ سیاسی مخلافین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے، تحریک انصاف کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے ملک کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر مکمل فعال اور زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مزدور، کسان، انڈسٹری سب کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہوجائیں گی۔


مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین کا حل کس کے ہاتھ میں ہے ؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ
نومبر
چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: دنیا کے تمام حصوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل کی طرف عالمی
دسمبر
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح پر حملہ روکنے کا حکم
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے حق میں 13
مئی
حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی تاریخ کا اعلان
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے
فروری
سندھ: سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
?️ 19 دسمبر 2022سندھ:(سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی
دسمبر
نیویارک میں فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کی ترجمانی کروں گا
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی
غزہ میں انسانی امداد بھی نہیں پہنچ رہی ہے، وجہ؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ
جنوری
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر
مارچ