?️
چترال: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد اور بھرپور تعاون کی پیش کش کی،چترال کے عوام محدود تعلیمی سہولیات کے باوجود تعلیم یافتہ اور مہذب ہیں۔
چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کسی نے چترال میں دانش اسکول کا نہیں کہا یہ میرا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے آیا ہوں، دانش اسکول سے ہونہار بچوں کو بہترین تعلیمی مواقع مفت میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے، دور دراز کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی میری ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وسائل سے دور دراز علاقوں میں سہولیات فراہم کررہےہیں، عوام کو سہولیات کی فراہمی ریاست کا فرض ہے۔
خیبرپختونخوا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے،خیبرپختونخوا کے بہادر اور غیور عوام نے پاکستان کیلئے بےپناہ قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور چترال کا جذبہ حب الوطنی مثالی ہے، یہاں کے عوام کی ترقی اور یکجہتی کیلئے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفری کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد اور بھرپور تعاون کی پیشکش کی، ان سے کہا کہ ترقی وخوشحالی کے لیے کام اور دہشت گردی ختم کریں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان اور امورِ ریاستی و سرحدی علاقے انجنیئر امیرمقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف بہترین ایڈمنسٹریٹر اور ماہر معیشت ہیں، اور وہ سب کو ساتھ لیکر چلنے والے رہنما ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی تردید
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کے کیس
فروری
برکس اجلاس میں کثیر الجہتی تعاون اور اقتصادی ترقی پر زور
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں: برکس ممالک اور ان کے شراکت داروں کے نمائندوں
جولائی
غزہ میں نیا اور نامعلوم وائرس پھیل گیا، صحت عامہ سنگین خطرے میں
?️ 29 اگست 2025غزہ میں نیا اور نامعلوم وائرس پھیل گیا، صحت عامہ سنگین خطرے
اگست
ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: عربی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں ایران کے فضائی دفاع
اکتوبر
حزب اللہ کے میزائلوں نے امریکہ میں کیسے ہلچل مچا دی؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں شدت آنے
جون
امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی
?️ 4 فروری 2026امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی امریکی افریقہ کمانڈ
فروری
عمران خان کو کیسے رہائی مل سکتی ہے؟ سہیل وڑائچ کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی
جولائی
بوکو حرام کے دہشت گردوں نے نائجیریا میں 17 خواتین کو اغوا کیا
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے شمالی نائیجیریا میں بورنو
جنوری